NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 45

سبق 45

سالگرہ مبارک!

آج انّا کی سالگرہ ہے۔ دوست ایک ریستوران میں انا کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

سبق 45 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

OTANJÔBI OMEDETÔ

متن

みんな アンナ、お誕生日おめでとう。 انا، سالگرہ مبارک!
سب دوست ANNA, OTANJÔBI OMEDETÔ.
انا، سالگرہ مبارک!
健太 これ、ほんの気持ちです。 یہ چھوٹا سا تحفہ ہے۔
کینتا KORE, HONNO KIMOCHI DESU.
یہ چھوٹا سا تحفہ ہے۔
アンナ どうもありがとうございます。 بہت بہت شکریہ۔.
انّا DÔMO ARIGATÔ GOZAIMASU.
بہت بہت شکریہ۔.
さくら 何をもらったの? کیا تحفہ ملا؟
ساکورا NANI O MORATTA NO?
کیا تحفہ ملا؟
アンナ 開けてもいいですか。 کیا میں اسے کھول لوں؟
انّا AKETE MO II DESU KA.
کیا میں اسے کھول لوں؟

گرامر کے نکات

MORAIMASU

جب لینے والا موضوع ہو تو آپ MORAIMASU یعنی  کوئی چیز ملنا، پانا، یا دیا جانا استعمال کرتے ہیں۔ دینے والے کی نشاندہی کرنے کے لیے حرفِ جار  NI کو استعمال کیجیے۔
مثال کے طور پر)  KANOJO WA KARE NI FÛSEN O MORAIMASU (اُسے (لڑکی کو) اُس (لڑکے) سے غبارہ ملا ہے۔)

گُر کی باتیں

MORAIMASU
سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیے کہ AGEMASU اور KUREMASU دونوں کے معنی ہیں ’’دینا‘‘۔ اور MORAIMASU کا معنی ہے حاصل ہونا، ملنا یا دیا جانا۔ جاپانی زبان میں ان میں سے کوئی فعل استعمال کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ جملے کا موضوع دینے والا شخص ہے یا لینے والا۔ اس کے علاوہ اس کا تعلق لینے والےسے بھی ہے۔

صوتی الفاظ

جذبات
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

کینتا نے مجھے کوہ فُوجی کی شکل والا ہار تحفے میں دیا۔ مجھے یہ بہت پسند آیا۔ میں اپنے جذبات کا اظہار اس لفظ سے کرنا چاہوں گی JÎN ۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے