NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 46

سبق 46

مجھے خوشی ہے کہ میں وطن واپسی سے پہلے برف باری دیکھ سکی۔

سالگرہ پارٹی کے بعد، کینتا نے انا کو ہاسٹل تک چھوڑنے کی پیشکش کی۔ ان کے ریستوران سے باہر نکلتے ہی برفباری شروع ہو گئی۔

سبق 46 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KIKOKU SURU MAE NI, YUKI O MIRU KOTO GA DEKITE SHIAWASE DESU

متن

アンナ もしかして、雪? ارے، یہ تو شاید برف ہے؟
انّا MOSHIKASHITE, YUKI?
ارے، یہ تو شاید برف ہے؟
健太 これは、粉雪。
粉のようにさらさらしているでしょ。
یہ پاؤڈر برف ہے۔ یہ باریک سفوف کی مانند ہے نا۔
کینتا KORE WA, KONAYUKI.
KONA NO YÔ NI SARASARA SHITEIRU DESHO.
یہ پاؤڈر برف ہے۔ یہ باریک سفوف کی مانند ہے نا۔
アンナ 帰国する前に、雪を見ることができて幸せです。 مجھے خوشی ہے کہ میں وطن واپسی سے پہلے برف دیکھ سکی۔
انّا KIKOKU SURU MAE NI, YUKI O MIRU KOTO GA DEKITE SHIAWASE DESU.
مجھے خوشی ہے کہ میں وطن واپسی سے پہلے برف دیکھ سکی۔

گرامر کے نکات

NO YÔ NI  

NO YÔ NI کا مطلب ہے، ’’جیسا‘‘، ’’مانند‘‘
مثال کے طور پر)  KONA NO YÔ NI (پاؤڈر کی مانند)

گُر کی باتیں

فعل کی لغوی شکل + MAE NI
MAE NI کسی کام کے دوسرے کام سے پہلے ہونے پر زور دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا اندازِ بیاں ہے۔MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل استعمال کی جاتی ہے۔ پورا جملہ ماضی کا ہونے کے باوجود MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل ہی استعمال کی جائے گی، حالانکہ لغوی شکل عام طور پر حال کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

صوتی الفاظ

برفباری
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہلکی اور خشک برف کو KONAYUKI کہتے ہیں، اور پانی سے بھری ہوئی برف کو BOTANYUKI ۔ ویسے BOTAN ایک پھول عود الصلیب کو کہتے ہیں۔ جاپانیوں کا خیال ہے کہ برف کے بڑے بڑے گالے BOTAN کی بڑی بڑی سفید پتیوں جیسے ہوتے ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے