گُر کی باتیں
فعل کی لغوی شکل + MAE NI (سبق 46)
MAE NI کسی کام کے دوسرے کام سے پہلے ہونے پر زور دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا اندازِ بیاں ہے۔MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل استعمال کی جاتی ہے۔ پورا جملہ ماضی کا ہونے کے باوجود MAE NI سے پہلے فعل کی لغوی شکل ہی استعمال کی جائے گی، حالانکہ لغوی شکل عام طور پر حال کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اچھا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس جملے کو جاپانی میں کس طرح کہیں گے، ’میں نے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئے تھے‘؟ کھانا کو GOHAN کہتے ہیں۔ فعل ‘کھانا‘ کی جاپانی TABEMASU ہے، جس کی لغوی شکل TABERU ہے۔ ہاتھ کو TE کہتے ہیں۔ فعل ’دھونا‘ ہے ARAIMASU اور اس کی ماضی کی شکل ARAIMASHITA ہے۔ چنانچہ ان سب کو ملا کر آپ GOHAN O TABERU MAE NI, TE O ARAIMASHITA کہتے ہیں۔

تو آئیے اب جاپانی زبان میں یہ جملہ بناتے ہیں کہ ’میں کھانا کھانے کے بعد برتن دھوتا یا دھوتی ہوں‘۔ فعل کھانا کی TA شکل TABETA ہے۔ پلیٹوں یا برتن کو SARA کہتے ہیں۔ اس کے لیے زیادہ شائستہ لفظ OSARA ہے۔ چنانچہ یہ جملہ بنے گا GOHAN O TABETA ATO DE, OSARA O ARAIMASU۔
