NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 32

سبق 32

مجھے فُتون زیادہ پسند ہیں۔

انّا، رات بھر ساکورا کی دادی کے گھر قیام کریں گی۔ آج وہ پہلی بار فُتون یعنی جاپانی انداز کے زمین پر بچھانے والے بستر اور لحاف پر سونے جارہی ہیں۔

سبق 32 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

FUTON NO HÔ GA SUKI DESU

متن

さくら 布団とベッドとどちらが好き? فُتون اور بیڈ میں سے تم کیا پسند کروگی؟
ساکورا FUTON TO BEDDO TO DOCHIRA GA SUKI?
فُتون اور بیڈ میں سے تم کیا پسند کروگی؟
アンナ 布団のほうが好きです。
この布団はベッドよりやわらかいです。
مجھے فُتون زیادہ پسند ہیں۔
یہ فُتون، بیڈ سے زیادہ نرم ہے۔
انّا FUTON NO HÔ GA SUKI DESU.
KONO FUTON WA BEDDO YORI YAWARAKAI DESU.
مجھے فُتون زیادہ پسند ہیں۔ یہ فُتون، بیڈ سے زیادہ نرم ہے۔
アンナ それじゃ、おやすみなさい。 اچھا پھر، شب بخیر۔
انّا SOREJA, OYASUMINASAI.
اچھا پھر، شب بخیر۔
さくら おやすみ。 شب بخیر۔
ساکورا OYASUMI.
شب بخیر۔

گرامر کے نکات

A TO B TO DOCHIRA GA اسم صفت DESU KA

جب آپ کسی سے دو چیزوں یعنی A اور B کی خصوصیات کا موازنہ  کرانا چاہیں ، تو  آپ  کہتے ہیں A TO B TO DOCHIRA GA  ، اس کے بعد اسم صفت اور پھر DESU KA لگاتے ہیں۔
مثال کے طور پر )  FUTON TO BEDDO TO DOCHIRA GA SUKI DESU KA(آپ کو زیادہ کیا پسند ہے، فُتون یا بیڈ؟)

گُر کی باتیں

NO HÔ GA اور YORI کو استعمال کرتے ہوئے دو اشیاء کا موازنہ کرنے کا انداز
جاپانی زبان میں اسم صفت کی کو ئی تقابلی شکل نہیں ہے، چنانچہ تقابل یا موازنے کے لیے YORI یعنی ’’بمقابلہ یا بہ نسبت‘‘، اور NO HÔ GA یعنی یہ والا یا وہ والا استعمال کیے جاتے ہیں۔

صوتی الفاظ

نرمی، ملائمت
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

آج میں پہلی بار فتون پر سوئی۔ دادی جان نے میرے لیے انہیں دھوپ میں پھیلایا ہوا تھا، اس لیے فتون بہت FUKA FUKA اور آرامدہ تھے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے