NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > MORAIMASU (سبق 45)

گُر کی باتیں

MORAIMASU (سبق 45)

سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھیے کہ AGEMASU اور KUREMASU دونوں کے معنی ہیں ’’دینا‘‘۔ اور MORAIMASU کا معنی ہے حاصل ہونا، ملنا یا دیا جانا۔ جاپانی زبان میں ان میں سے کوئی فعل استعمال کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ جملے کا موضوع دینے والا شخص ہے یا لینے والا۔ اس کے علاوہ اس کا تعلق لینے والےسے بھی ہے۔ اگر دینے والا فرد موضوع ہو تو AGEMASU یا KUREMASU یعنی ’دینا‘ استعمال کیا جائے گا۔

اگر چیز خود آپ کو، یا آپ کے قریبی حلقے کے فرد کو دی جا رہی ہے تو فعل KUREMASU کا استعمال کیا جائے گا۔ مثلاً اگر آپ یہ کہنا چاہیں کہ ’’ کینتا مجھے تصویر دے گا، تو تصویر کے لیے لفظ ہے SHASHIN اور ’میں‘ کو WATASHI کہتے ہیں۔ وصول کرنے والے کی نشاندہی کرنے کے لیے اس کے ساتھ حرف جار NI لگے گا۔ چنانچہ ’کینتا مجھے تصویر دے گا‘ کو ہم KENTA WA WATASHI NI SHASHIN O KUREMASU کہیں گے۔


جسے چیز دی جا رہی ہے، وہ اگر آپ کے اندرونی حلقے کا فرد نہیں ہے تو آپ فعل AGEMASU استعمال کریں گے۔ لہذا آپ کہیں گے: KENTA WA ANNA NI SHASHIN O AGEMASU یعنی کینتا، انا کو تصویر دے گا۔
جب جملے کا موضوع لینے والا شخص ہو تو لینا، ملنا یا دیا جانا کے معنی کا فعل MORAIMASU استعمال کیا جائے گا۔ اس میں دینے والے فرد کی نشاندہی کرنے کے لیے حرف جار NI لگایا جائے گا۔ مثلاً ’انا، کینتا سے تصویر لے گی‘ اس جملے میں انّا موضوع ہے ۔ کینتا دینے والا فرد ہے۔ لہذا آپ KENTA NI کہتے ہیں۔ تو ’’کینتا انّا کو تصویر دے گا‘‘ کو جاپانی زبان میں ANNA WA KENTA NI SHASHIN O MORAIMASU کہیں گے۔


ااگر آپ عمر یا عہدے میں بڑے شخص سے کوئی چیز لیتے ہیں، تو MORAIMASU کی بجائے ITADAKIMASU کہیں گے۔ اگر آپ ITADAKIMASU کا درست استعمال کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کے لیے جاپانی زبان بولنا پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہو گا۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے