گُر کی باتیں
منفی جملے کیسے بنائیں (سبق 4)
میں اس کی وضاحت ایک جملے یعنی میں ایک جاپانی ہوں سے کرتی ہوں۔میں کے لیے واتاشی اور ایک جاپانی کے لیے ہم NIHON-JIN کہتے ہیں۔ لہذا میں ایک جاپانی ہوں کو ہم جاپانی میں اس طرح کہیں گے۔ WATASHI WA NIHON-JIN DESU. دس پر ختم ہونے والے جملے کو منفی بنانے کے لیے ہم دس کو DEWA ARIMASEN میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ لہذا میں جاپانی نہیں ہوں کو جاپانی زبان میں اس طرح کہیں گے WATASHI WA NIHON-JIN DEWA ARIMASEN.
