گُر کی باتیں
DESHÔ کا استعمال (سبق 43)
کسی اندازے، پیشگوئی یا غیر یقینی صورتحال میں، جملے کے آخر میں DESHÔ کہتے ہیں۔ جب آپ اسے اسم یا صفت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ آخر کے DESU کو DESHÔ سے تبدیل کر دیتے ہیں۔ تو آئیے کہتے ہیں کہ ، ’کل شاید بارش ہوگی۔‘
جب آپ اسے فعل کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو فعل کو سادہ شکل یعنی لغوی شکل یا NAI شکل میں تبدیل کرنے کے بعد DESHÔ لگاتے ہیں۔ تو آئیے اِس جملے کے ذریعے مشق کرتے ہیں، ’وہ شاید جائے گا‘۔ سب سے پہلے شاید کے بغیر کے جملے یعنی ’’وہ جاتا ہے یا وہ جائے گا‘‘ پر غور کرتے ہیں۔ ’’وہ‘‘ کو کہتے ہیں KARE ، جانا کے لیے ہے IKIMASU لہذا ہم کہیں گے KARE WA IKIMASU ۔ اور اب فعل IKIMASU کی لغوی شکل ہے IKU۔ تو غیر یقینی جملے ’’وہ شاید جائے گا‘‘ کو KARE WA IKU DESHÔ کہیں گے۔
سبق نمبر 25 میں آپ نے YÔDESU کی غیر رسمی شکل YÔDA سیکھی۔ یہ DESHÔ سے کچھ ملتا جلتا ہے، لیکن ان دونوں میں فرق کیا ہے؟ تو آئیے ان دو مثالوں کا موازنہ کرتے ہیں: KARE WA IKU YÔDESU ’’میرے خیال میں وہ جائیں گے، یا ان کے جانے کا امکان ہے‘‘ اور دوسری مثال ہے،
KARE WA IKU DESHÔ ’’وہ شاید جائیں گے‘‘
