گُر کی باتیں
اسم صفت کی ماضی شکل (سبق 19)
آپ نے سیکھا کہ جاپانی میں اسم صفت دو قسم کے ہوتے ہیں۔ I اسم صفت اور NA اسم صفت۔ I اسم صفت وہ ہیں جو حرف I پر ختم ہوتے ہیں جیسا کہ سستا یعنیYASUI
NA اسم صفت وہ ہیں کہ جب وہ اسموں کو تبدیل کرتے ہیں تو ان کے بعد NA لگتا ہے۔ اس کی ایک مثال ہے SUKI یعنی پسند کرنا۔
جب یہ اسم کو تبدیل کرتا ہے تو یہ SUKINA بن جاتا ہے۔ لہذا کسی شخص کے ’’پسندیدہ مانگا‘‘ کو جاپانی زبان میں ’’ SUKINA MANGA ‘‘ کہیں گے۔

I اسم صفت کو ماضی منفی میں تبدیل کرنے کے لیے آپ I کو KU NAKATTA میں تبدیل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر YASUI (سستا)، YASUKU NAKATTA (سستا نہیں تھا) بن جاتا ہے۔ II (اچھا)، YOKU NAKATTA بن جاتا ہے۔

NA اسم صفت کو ماضی منفی میں بدلنے کے لیے آپ DEWA NAKATTA کا اضافہ کرتے ہیں۔ SUKI (پسند ہونا)، SUKI DEWA NAKATTA (پسند نہیں تھا) بن جاتا ہے۔