NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 40

سبق 40

سر میں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں۔

انا کو نزلہ ہو گیا ہے، اور وہ اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی ہیں۔ ہاسٹل کی منتظمہ پریشان ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے آئی ہیں۔

سبق 40 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

ATAMA GA ZUKIZUKI SHIMASU

متن

寮母 おかゆですよ。
体調は、どう?
یہ لو اوکایُو۔ اب کیسا محسوس کر رہی ہو؟
ہاسٹل انچارج OKAYU DESU YO.
TAICHÔ WA, DÔ?
یہ لو اوکایُو۔ اب کیسا محسوس کر رہی ہو؟
アンナ 頭がずきずきします。 سر میں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں۔
انّا ATAMA GA ZUKIZUKI SHIMASU.
سر میں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں۔
寮母 そう。欲しいものがあったら、言ってね。 اچھا؟ اگر کوئی چیز چاہئے ہو تو بتانا۔
ہاسٹل انچارج SÔ. HOSHII MONO GA ATTARA, ITTE NE.
اچھا؟ اگر کوئی چیز چاہئے ہو تو بتانا۔

گرامر کے نکات

صوتی الفاظ + SHIMASU

ZUKIZUKI  ایک صوت ہے۔ آپ اسے اس وقت استعمال کر سکتے ہیں جب  آپ کے سر میں درد ہو اور ایسا محسوس ہو رہا ہو کہ آپ کے سر میں دھماکوں جیسی کیفیت ہے۔اگر اسے SHIMASU (کرنا) کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک فعل بن جاتا ہے۔

گُر کی باتیں

فعل کی تین اقسام یا فعل کے تین گروپ
جاپانی زبان میں فعل کی تین اقسام ہیں۔ ہر قسم کے فعل میں تبدیلی کا طریقہ دوسرے سے مختلف ہے۔

صوتی الفاظ

دہشت سے کانپنا یا خوشی سے ناچنا / متلی
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

طبیعت خراب ہونے پر بھوک نہ ہونے کی صورت میں،جاپان میں عام طور پر اوکایُو کھایا جاتا ہے۔ یہ چاول کی نرم کھچڑی یا دلیے سے مشابہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کدو کش کیا ہوا سیب بھی کافی مقبول ہے۔ یہ دونوں چیزیں نرم ہونے کے باعث معدے پر گراں نہیں ہوتیں، اور آسانی سے ہضم ہوجاتی ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے