NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 39

سبق 39

میرے خیال میں نزلہ ہے۔

انا کی طبیعت خراب تھی۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ کے ساتھ ہسپتال آئی ہیں۔ اب وہ ڈاکٹر سے معائنہ کرا نے جا رہی ہیں۔

سبق 39 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

KAZE DA TO OMOIMASU

متن

医者 どうしましたか。 کیا ہوا؟
ڈاکٹر DÔ SHIMASHITA KA.
کیا ہوا؟
アンナ せきが出ます。 کھانسی ہورہی ہے۔
انّا SEKI GA DEMASU.
کھانسی ہورہی ہے۔
寮母 熱も37.8度あります。 بخار بھی 37.8 درجے ہے۔
ہوسٹل انچارج NETSU MO SANJÛNANA TEN HACHI DO ARIMASU.
بخار بھی 37.8 درجے ہے۔
医者 喉を見せてください。
かぜだと思います。
گلا دکھائیے۔
میرے خیال میں نزلہ ہے۔
ڈاکٹر NODO O MISETE KUDASAI.
KAZE DA TO OMOIMASU.
گلا دکھائیے۔ میرے خیال میں نزلہ ہے۔

گرامر کے نکات

علامات

آئیے اپنی علامات بیان کریں۔
ATAMA GA ITAI DESU (میرے سر میں درد ہے۔)
HANAMIZU GA DEMASU (میری ناک بہہ رہی ہے۔)
ONAKA GA ITAI DESU (میرے پیٹ میں درد ہے۔)

گُر کی باتیں

TO OMOIMASU
جاپانی میں خیال، رائے یا اندازہ بیان کرتے وقت، پہلے اپنی بات یا خیال کہہ کر آخر میں TO OMOIMASU یعنی یہ میرا خیال ہے یا لفظی معنوں میں ’’یہی وہ بات ہے جو میں سوچ رہا تھا‘‘ لگاتے ہیں۔

صوتی الفاظ

کھانسی
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

ہسپتال میں ادائیگی کے کاؤنٹر والے عملے نے بھی، اور دوا فروش نے بھی مجھے ODAIJINI کہا، یعنی اپنا خیال رکھئے۔ ہر شخص کو میرا خیال تھا، جس سے مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔ میں جلد ٹھیک ہونے کی پوری کوشش کروں گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے