NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TARA اور TO کے درمیان فرق (سبق 30)

گُر کی باتیں

TARA اور TO کے درمیان فرق (سبق 30)

TARA اور TO دونوں شرط کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جب کوئی بات کسی خاص شرط کے تحت ہو رہی ہو، تو ہم شرط مقرر کرنے کے لیے TARA یا TO کا استعمال کرتے ہیں۔
لیکن TARA کے مقابلے میں TO کا استعمال محدود ہے۔ ہم TO اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہم یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ کسی خاص شرط کے تحت کوئی چیز قدرت کے قانون ، عادت یا متوقع نتائج کےطور پر ہمیشہ ظہورپذیر ہوتی ہے۔
تو مثال کے طور پر ہم اسے اس طرح استعمال کرتے ہیں، کہ جب ہم کہنا چاہتے ہیں ’’اگر آپ سوئچ دباتے ہیں تو آپ بتی جلا سکتے ہیں۔‘‘ یہاں TO شرط سے جا ملتا ہے۔ آپ سوئچ دباتے ہیں یعنیOSHIMASU, اور اس کا نتیجہ یہ کہ ’’بتی جل جائے گی‘‘ یعنی TSUKIMASU
لہذا TO کو استعمال کرتے ہوئے ہم OSU TO TSUKIMASU کہتے ہیں۔ اس معاملے میں ہم TARA بھی استعمال کر سکتے ہیں، اور OSHITARA TSUKIMASU کہتے ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم شرط طے کرنے کے بعد اپنی مرضی کا اظہار کریں تو پھر TO کا استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ ہمیں TARA استعمال کرنے کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب ہم کسی شرط کو عائد کرنے کے بعد کسی کو کوئی کام اکٹھے کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ یا پھر ہم درخواست یا توقع کا اظہار کرتے ہیں۔ تو ہم TARA کو AME GA FUTTARA, KAERI MASHÔ جیسے جملوں میں استعمال کرتے ہیں ۔ (یعنی اگر بارش ہوئی تو آئیے واپس چلیں۔)
TARA کا استعمال TO کے مقابلے میں وسیع تر ہے۔ لہذا اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ بہتر کون سا ہے تو TARA کا استعمال کرنا محفوظ تر ہو گا۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے