NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 30

سبق 30

میں کچھ اور تصویریں کھینچنا چاہتی ہوں۔

جس وقت انّا، ساکورا اور کینتا کے ساتھ کوہِ فُوجی کی تصویریں کھینچ رہی تھیں تو بارش شروع ہو گئی۔

سبق 30 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

MÔ SUKOSHI SHASHIN O TORITAI DESU

متن

さくら あ、雨だ。急いで帰りましょう。 اوہ! بارش شروع ہو گئی ہے۔ آئیے جلدی سے واپس چلیں۔
ساکورا A, AME DA. ISOIDE KAERIMASHÔ.
اوہ! بارش شروع ہو گئی ہے۔ آئیے جلدی سے واپس چلیں۔
アンナ ちょっと待ってください。もう少し写真を撮りたいです。 براہِ مہربانی کچھ انتظار کیجیے۔ میں کچھ اور تصویریں کھینچنا چاہتی ہوں۔
انّا CHOTTO MATTE KUDASAI. MÔ SUKOSHI SHASHIN O TORITAI DESU.
براہِ مہربانی کچھ انتظار کیجیے۔ میں کچھ اور تصویریں کھینچنا چاہتی ہوں۔
健太 雨にぬれたら、風邪をひくよ。 اگر آپ بارش میں بھیگ گئیں تو آپ کو زکام ہو جائے گا۔
کینتا AME NI NURETARA, KAZE O HIKU YO.
اگر آپ بارش میں بھیگ گئیں تو آپ کو زکام ہو جائے گا۔

گرامر کے نکات

TAI DESU  

MASU شکل کے MASU  کو TAI  سے تبدیل کر کے آپ اس بات کا اظہار کر سکتے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ  TAI کے بعد DESU کا اضافہ کرتے ہیں  تو جملہ شائستہ ہو جائے گا۔
مثال کے طور پر ) SHASHIN O TORIMASU (یعنی میں تصویریں کھینچتا ہوں۔) <<  SHASHIN O TORITAI DESU (یعنی میں تصویریں کھینچنا چاہتا ہوں۔)

گُر کی باتیں

TARA اور TO کے درمیان فرق
TARA اور TO دونوں شرط کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جب کوئی بات کسی خاص شرط کے تحت ہو رہی ہو، تو ہم شرط مقرر کرنے کے لیے TARA یا TO کا استعمال کرتے ہیں۔

صوتی الفاظ

گرج / اُلٹ پلٹ
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں نے سنا ہے کہ جاپان میں موسم کے بارے میں بہت سی کہاوتیں موجود ہیں۔ اگر کوئی غروبِ آفتاب خوبصورت ہو تو آنے والا دن اچھا ہو گا۔ اور اگر صبح میں قوسِ قُزح دکھائی دے تو بارش ہو گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے