NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 13

سبق 13

مجھے ناول پسند ہیں۔

انّا ، ساکورا اور رودریگو غیر ملکی طلباء کے ہوسٹل میں ہونے والی پارٹی کے دوران گفتگو جاری رکھتے ہیں۔

سبق 13 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

SHÔSETSU GA SUKI DESU

متن

さくら ロドリゴさんの趣味は何ですか。 رودویگو صاحب آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
ساکورا RODORIGO-SAN NO SHUMI WA NAN DESU KA.
رودویگو صاحب آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
ロドリゴ 読書です。特に歴史小説が好きです。 کتابیں پڑھنا۔ مجھے خاص طور پر تاریخی ناول پسند ہیں۔
رودریگو DOKUSHO DESU. TOKUNI REKISHI SHÔSETSU GA SUKI DESU.
کتابیں پڑھنا۔ مجھے خاص طور پر تاریخی ناول پسند ہیں۔
さくら へえ。新宿に新しい本屋が出来ましたよ。
みんなで行きませんか。
شِنجُو کُو میں کتابوں کی ایک نئی دُکان کھلی ہے۔ کیوں نا ہم سب اکٹھے جائیں؟
ساکورا HÊ. SHINJUKU NI ATARASHII HON-YA GA DEKIMASHITA YO.
MINNA DE IKIMASEN KA.
شِنجُو کُو میں کتابوں کی ایک نئی دُکان کھلی ہے۔ کیوں نا ہم سب اکٹھے جائیں؟

گرامر کے نکات

WA B GA SUKI DESU A

A, B کی مانند ہے۔

SUKI ایک اسم صفت ہے اس کا مطلب ہے شوقین ہونا یا پسند کرنا۔ GA کسی صفت کے مفعول کی نشاندہی کرنے والا لفظ ہے۔مثال کے طور پر ANNA WA MANGA GA SUKI DESU (انّا ، مانگا کو پسند کرتی ہیں۔)

MASEN KA  

اگر آپ MASU شکل کے فعل کےMASU کو MASEN KA میں تبدیل کرتے ہیں تویہ تجویز یا دعوت کے لیے استعمال ہوتا  ہے۔ مثال کے طور پر،

MINNA DE HON-YA NI IKIMASU (ہم سب کتابوں کی دُکان پر جائیں گے۔)

MINNA DE HON-YA NI IKIMASEN KA (کیوں نا ہم سب اکٹھے کتابوں کی دکان پر چلیں؟)



گُر کی باتیں

اسم صفت کی دو اقسام
اسم صفت کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک وہ جو حرف I, پر ختم ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو اس حرف پر ختم نہیں ہوتے۔ وہ اسم صفت جو حرف I پر ختم ہوتے ہیں ان کو I اسم صفت کہتے ہیں۔ ان میں HIROI (وسیع) اور ATARASHII (نیا) شامل ہیں۔

صوتی الفاظ

چمکتا ہوا
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

رودریگو بہت اچھے ہیں۔ لگتا ہے وہ جاپانی زبان کے ناول پڑھتے ہیں۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گی تاکہ میں جاپانی میں مانگا پڑھ سکوں!

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے