NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > اسم صفت کی دو اقسام (سبق 13)

گُر کی باتیں

اسم صفت کی دو اقسام (سبق 13)

اسم صفت کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک وہ جو حرف I, پر ختم ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو اس حرف پر ختم نہیں ہوتے۔ وہ اسم صفت جو حرف I پر ختم ہوتے ہیں ان کو I اسم صفت کہتے ہیں۔ ان میں HIROI (وسیع) اور ATARASHII (نیا) شامل ہیں۔


ہم اسم صفت کو ان اسموں سے قبل لگاتے ہیں جن میں وہ ترمیم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک نئی کتاب کے لیے ATARASHII HON استعمال کیا جاتا ہے۔ اور جہاں تک حرف I پر ختم نہ ہونے والے اسم صفت کی بات ہے تو جب ہم اسموں میں ترمیم کرنے کے لیے ان کو استعمال کرتے ہیں تو ان کے ساتھ NA لگاتے ہیں۔ اس لیے وہ NA اسم صفت کہلاتے ہیں۔ آج کے مکالمے میں اس کی ایک مثال SUKI(یعنی شوقین ہونا،پسند کرنا) ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ خیال کریں کہ یہ I اسم صفت ہے کیونکہ یہ I پر ختم ہوتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ حرف KI پر ختم ہوتا ہے۔ اس لیے پسندیدہ کتاب کی جاپانی SUKINA HON بنے گی۔
تاہم اس میں کچھ استثنیٰ بھی ہیں۔ کچھ NA اسم صفت حرف I ,پر ختم ہوتے ہیں لیکن جب اسموں کو تبدیل کرتے ہیں تو یہ NA, استعمال کرتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں، صاف ستھرا یا خوبصورت یعنی KIREI، مشہور یعنی YÛMEI اور کسی کام میں اچھا ہونا یعنی TOKU۔ اس لیے ایک خوبصورت کتاب کو KIREI HON نہیں کہیں گے بلکہ اسے KIREINA HON کہیں گے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے