NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کی تصریف پذیر یا ارادی شکل (سبق 26)

گُر کی باتیں

فعل کی تصریف پذیر یا ارادی شکل (سبق 26)

GANBARÔ (آئیے اپنی بھرپور کوشش کریں ) فعل کی تصریف پذیر شکل ہے جسے ارادی شکل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بولنے والے کے عزم یا ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسے مخاطب کو اپنے ساتھ مل کر کوئی کام کرنے کی دعوت دینے اور کوئی کام کرنے پر زور دینے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اظہار کے اس طریقے کو اپنے سے اعلیٰ رُتبے کے لوگوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ تو اب مجھے وضاحت کرنے دیجیے کہ ہم MASU شکل کے فعل سے فعل کی ارادی شکل کیسے بناتے ہیں۔ سب سے پہلے ، اگر MASU سے بالکل پہلے واول E ہو تو آپ MASU کو YÔ سے بدل دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر TABEMASU یعنی کھانا، TABEYÔ بن جائے گا۔

دوسرا، اگر MASU سے بالکل پہلے واول I ہو تو اس کے دو طریقے ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ MASU کو YÔ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طرح OKIMASU یعنی اُٹھنا ، OKIYÔ یعنی ’’آئیے اُٹھیں‘‘ بن جائے گا ۔اور SHIMASU یعنی کرنا ، SHIYÔ یعنی ’’آئیے کریں‘‘ بن جائے گا۔
دوسرے طریقے میں آپ MASU کو چھوڑ دیتے ہیں، اور MASU سے بالکل پہلےکے واول I کو O میں تبدیل کرتے ہیں اور U کا اضافہ کرتے ہیں۔ آج کے مکالمے میں ایک مثال GANBARIMASU یعنی بھرپور کوشش کرنا ہے۔ یہ GANBARÔ بن جاتا ہے۔ یعنی ’’آئیے اپنی بھرپور کوشش کریں‘‘ یا ’’میں اپنی بھرپور کوشش کروں گا‘‘۔ احتیاط کیجیے! اس کا تلفظ GANBARÔ ہے۔ اگرچہ اس کے حروف GA-N-BA-RO-U ہوں تو بھی۔

اس میں ایک استثنیٰ ہے۔ KIMASU یعنی آنا KOYÔ بن جاتا ہے۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے