NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > "آئیے جاپانی بولیں" کیا ہے

"آئیے جاپانی بولیں" کیا ہے

گرامر پر مبنی اسباق (2015 سیریز)

  • بنیادی گرامر، بالکل شروع سے!
  • دلچسپ صوتی الفاظ
"آئیے جاپانی بولیں" کیا ہے

جاپانی سیکھنے کا پروگرام "آئیے جاپانی بولیں" جاپان کے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے ورلڈ جاپان کی جانب سے تیار کیے گئے جاپانی بول چال کے اسباق کا پروگرام ہے۔ اس میں آپ بنیادی گرامر اور مفید جملے سیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ اسباق کے ٹیکسٹ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

کہانی کا تعارف

کہانی کی ہیروئین تھائی لینڈ کی ایک بیس سالہ طالبہ انّا ہیں جو جاپانی مانگا پسند کرتی ہیں۔ وہ ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ایک سال کے لیے جاپانی زبانی سیکھنے جاپان آئی ہیں۔ وہ یونیورسٹی کی کلاسوں ، ہوسٹل کی روزمرہ زندگی ، خریداری اور سفر جیسے مختلف تجربات کے ذریعے عملی جاپانی سیکھیں گی

مرکزی کردار

انّا

جاپانی مانگا کو پسند کرنے والی تھائی لینڈ کی ایک طالبہ ہیں اور ان کا مقصد کسی دقت کے بغیر مانگا پرھنے کے قابل ہونا ہے۔ وہ انتہائی ہنس مکھ اور بے حد متجسس ہیں۔ حتیٰ کہ بعض اوقات غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے بھی وہ جاپانی زبان اور روایات سے بہرہ مند ہوتی ہیں اور بطور انسان ارتقاء کی منزلیں طے کرتی ہیں۔

ساکُورا

ساکُورا ،انّا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ ہیں۔ وہ جاپانی زبان کی استانی بننے کے لیے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ غیر ملکی طالب علموں کی معاونت کرتے ہوئے "اتالیق" کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں اور انّا کو جاپان میں زندگی کا عادی ہونے میں مدد کرتی ہیں۔ وہ بحرالکاہل کے ساحل پر واقع شزواوکا پریفیکچر سے تعلق رکھتی ہیں۔

رودریگو

رودریگو میکسیکو سے تعلق رکھنےوالے ایک طالب علم ہیں اور انّا کے ہم جماعت ہیں۔ انہیں جاپانی تاریخ میں دلچسپی ہے۔ وہ صاحبِ علم اور مخلص ہیں لیکن بعض اوقات بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں۔

پروفیسر سُوزوکی

پروفیسر سُوزوکی انّا اور دیگر غیر ملکی طالب علموں کو جاپانی پڑھاتے ہیں۔ طالب علم ان پر انحصار کرتے ہیں۔ جب طالب علموں کو مسائل پیش آتے ہیں تو وہ مشاورت دیتے ہیں۔

ہوسٹل انچارج

وہ اس ہوسٹل کی انچارج ہیں جہاں پر انّا رہتی ہیں۔ طالب علم انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں اوکاساں کہہ کر بلاتے ہیں جو جاپانی لفظ ہے اور اس کا مطلب ماں ہے۔ وہ اصول پسند ہیں لیکن غیر ملکی طالب علموں کی شفقت سے نگرانی کرتی ہیں۔

کینتا

کینتا، ساکُورا کے عم زاد ہیں۔ وہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور ساکُورا کے آبائی علاقے شزواوکا میں رہتے ہیں۔ یونیورسٹی میں ان کا تعلق فوٹوگرافی کلب سے ہے۔

اسباق کی سپروائزر

اکانے توکُوناگا

اکانے توکُوناگا

ایسوسی ایٹ پروفیسر، کاندا یونیورسٹی برائے بین الاقوامی مطالعہ جات

محترمہ توکُوناگا 1990 کے عشرے سے جاپانی زبان کی استاد کے طور پر مختلف سرگرمیاں انجام دیتی رہی ہیں۔ سال 2000 سے وہ کاندا یونیورسٹی برائے بین الاقوامی مطالعہ جات میں جاپانی زبان اور ثقافت پروگرام کے تحت غیر ملکی طالب علموں کو جاپانی زبان پڑھا رہی ہیں۔ وہ تعلیمی مواد بنانے میں بھی شامل رہی ہیں۔ وہ ایک دوستانہ شخصیت رکھتی ہیں اور انکے عملی اسباق کی بدولت انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے