NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > NAI شکل کے افعال (سبق 21)

گُر کی باتیں

NAI شکل کے افعال (سبق 21)

وہ فعل جن کا اختتام NAI پر ہوتا ہے NAI شکل کے افعال کہلاتے ہیں۔ پہلے مجھے یہ وضاحت کرنے دیں کہ آپ MASU شکل کے فعل کو NAI شکل کے فعل میں کیسے بدل سکتے ہیں۔ یہ MASU شکل کو بے تکلفانہ منفیNAI بنانے کا طریقہ ہے۔ سب سے پہلے اگر MASU سے عین پہلے والا واول حرف E ہے تو آپ کو صرف MASU کو NAI سے تبدیل کرنا ہو گا۔ مثال کے طور پر TABEMASU (کھانا) تبدیل ہو کر TABENAI (نہ کھانا) بن جاتا ہے۔



اس کے بعد اگر MASU سے پہلے والا واول I پر ختم ہوتا ہے تو اس کے دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں آپ MASU کو NAI سے تبدیل کرتے ہیں، مثال کے طور پرOKIMASU یعنی کھڑے ہونا یا اٹھنا، تبدیل ہو کر OKINAI یعنی نہ اٹھنا بنتا ہے۔ دوسرے طریقے میں آپ MASU کو ہٹا دیتے ہیں اس سے عین پہلے واول کو A میں تبدیل کرتے ہیں اور اس کے ساتھ NAI کا اضافہ کرتے ہیں۔ میں آپ کو اس مثال سے سمجھاتی ہوں۔ IKIMASU
یعنی جانا۔ یہاں پر MASU سے پہلے لفظ KI ہے۔ آپ KI کو KA میں تبدیل کرتے ہیں اور NAI کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے IKIMASU کی NAI شکل بنے گی IKANAI یعنی نہ جانا۔

لیکن MASU کو ہٹانے کے بعد اگر اس سے پہلے والے حرف میں واولI کسی حرف صامت کے بغیر اکیلا ہے تو آپ I کو WA میں تبدیل کرتے ہیں۔ اور NAI کا اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے
TSUKAIMASU
یعنی ’’استعمال کرنا‘‘ TSUKAWANAI’’استعمال نہ کرنا‘‘ بن جاتا ہے۔ اور آخر میں میں ایسا فعل متعارف کرواتی ہوں جو بے قاعدگی سے تبدیل ہوتا ہے۔ یہ ہے KIMASU یعنی ’’آنا‘‘ جو تبدیل ہو کر KONAI یعنی ’’نہیں آنا‘‘ بن جاتا ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے