گُر کی باتیں
فعل ARIMASU کا استعمال (سبق 7)
ARIMASU (وہاں ہے، وہاں ہیں) کا تعلق ان افعال سے ہے جنہیں ہم بیانیہ فعل کہتے ہیں، یہ ایسے فعل ہوتے ہیں جو لوگوں یا اشیا کی حالت کو بیان کرتے ہیں۔ ARIMASU کے ساتھ GA ایک حرفِ عطف آتا ہے جو فاعل کی نشاندہی کرتا ہے۔جب ہم اپنی گفتگو میں کسی چیز یا شخص کو پہلی مرتبہ متعارف کرواتے ہیں تو ہم لازماً GA استعمال کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اناّ جب کیک کی دکان میں داخل ہوتی ہیں تو وہ کہتی ہیں،
KÊKI GA IPPAI ARIMASU NE
’’ا وہاں بہت سارے کیک ہیں‘‘۔ یہاں پر کیک فاعل ہیں اور انہوں نے یہاں پہلی مرتبہ اس کا ذکر کیا ہے۔

ایک اور مثال لیتے ہیں فرض کریں آپ دکان پر ایک شرٹ خریدنے جاتے ہیں لیکن آپ کو ایل سائز کی شرٹ نہیں ملتی تو آپ دکاندار سے پوچھتے ہیں۔ ERU SAIZU WA ARIMASU KA (کیا یہاں L سائز کی قمیصیں ہیں؟)