گُر کی باتیں
جب حرف HA کی ادائیگی WA ہو جاتی ہے (سبق 6)
ماضی میں موضوع کے ساتھ آنے والے لفظ WA کا تلفظ HA ہوتا تھا اور اس کے حروف بھی HA تھے۔ اس کا تلفظ بتدریج WA میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن حروف HA ہی رہے۔ KONNICHIWA (آداب) میں آنے والے WA کے بارے میں بھی یہی کہا جا سکتا ہے۔ اس کا تلفظ WA ہے لیکن لکھا HA جاتا ہے۔
DENWA O SHIMASU (میں تمہیں فون کروں گی) کے معاملے میں ماضی میں حرف O مختلف انداز میں بولا جاتا تھا۔ اب اس کا O کے طور پر تلفظ ہوتا ہے۔ لیکن جب ہم اسے لکھتے ہیں تو ہم ماضی کے تلفظ کے حروف ہی استعمال کرتے ہیں۔