گُر کی باتیں
فعل کی TE شکل + KARA (سبق 44)
سبق نمبر 16 میں آپ نے سیکھا تھا کہ فعل کی TE شکل کے بعد دوسرا فعل استعمال کرتے ہوئے آپ ایک جملے میں ایک سے زائد افعال بیان کر سکتے ہیں۔ اگر فعل کی TE شکل کے بعد KARA یعنی ’’بعد‘‘ کا اضافہ کریں تو یہ بات مزید واضح ہوجاتی ہے کہ پہلے آپ نے وہ کام کیا جس کے بعد KARA لگایا گیا ہے۔ یعنی اس طرح آپ کاموں کی ترتیب پر زور دے سکتے ہیں۔
KARA کو سوال کے جواب میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ کھانا کب کھائیں گے؟ اور آپ جواب دینا چاہیں، ’پڑھائی ختم کرنے کے بعد‘۔ تو پڑھائی کی جاپانی BENKYÔ ہے۔ ختم کرنا کو OWARIMASU کہتے ہیں ۔ اس کی TE شکل OWATTE ہے۔ اور فعل کھانا کو جاپانی میں TABEMASU کہتے ہیں۔ چنانچہ آپ BENKYÔ GA OWATTE KARA TABEMASU کہیں گے۔