NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > NAI شکل کے فعل + NAKEREBA NARIMASEN (سبق 36)

گُر کی باتیں

NAI شکل کے فعل + NAKEREBA NARIMASEN (سبق 36)

جب آپ کہتے ہیں کہ آپ کو یہ کام ضرور کرنا ہے تو اس کے NAI شکل کے فعل میں NAI کی بجائے NAKEREBA NARIMASEN لگائیں۔


مثلاً آپ کہنا چاہتے ہیں کہ پڑھائی کرنا ضروری ہے۔ تو سب سے پہلے فعل BENKYÔ SHIMASU یعنی پڑھائی کرنا کی NAI شکل BENKYÔ SHINAI بنائیں گے۔ پھر اس کے آخری حصے NAI کو ہٹا کر NAKEREBA NARIMASEN لگائیں گے۔ یہ BENKYÔ SHINAKEREBA NARIMASEN بنے گا۔ بے تکلفانہ گفتگو میں یہ NAKEREBA NARIMASEN یعنی ضرور، کرنا ہو گا، ضرورت ہے NAKYA بن جاتا ہےلہذا آپ BENKYÔ SHINAKYA کہیں گے۔

اگر آپ کہنا چاہیں کہ فلاں کام نہ کریں تو بھی ٹھیک ہے، یعنی کرنا ضروری نہیں، تو NAI کی بجائے NAKUTEMO II DESU لگائیں گے۔ پڑھائی کرنا ضروری نہیں ، کہنے کے لیےBENKYÔ SHINAI کے آخری حصے NAI کو NAKUTEMO II DESU سے تبدیل کرتے ہوئے BENKYÔ SHINAKUTEMO II DESU کہیں گے۔

لیکن سنیے! میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ پڑھائی کرنا اہم ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے