NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > AGEMASU اور KUREMASU میں فرق (سبق 33)

گُر کی باتیں

AGEMASU اور KUREMASU میں فرق (سبق 33)

جاپانی زبان میں کسی چیز کے دئے جانے کی صورت میں دینے والے اور لینے والے کے لحاظ سے مختلف الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
مکالمے میں کینتا کے استعمال کئے گئے لفظ کی طرح، جب کوئی شخص دوسرے کو دینے کی بات کرتا ہے، تو وہ دینے والے کے لحاظ سے AGEMASU کہتا ہے۔ AGEMASU اس وقت بھی استعمال ہوتا ہے جب لوگ عام طور پر کسی کو کچھ دیتے ہیں۔ لیکن محتاط رہیں۔ AGEMASU دوسروں پر احسان کرنے کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ اپنے سے اعلیٰ رُتبے کے افراد کو کچھ دے رہے ہوں تو اس لفظ کا استعمال مناسب نہیں۔ اس صورت میں آپ SASHIAGEMASU کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ لفظ ہے جو لینے والے کے لیے عزت کے اظہار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف، اگر کوئی شخص آپ کو کچھ دے تو آپ لینے والے کے لحاظ سے KUREMASU استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے جب کینتا، انّا کو تصویر دیتے ہیں تو انّا کینتا کو موضوع کے طور پر لیتے ہوئے KUREMASU استعمال کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ افراد خانہ یا دوستوں وغیرہ جیسے قریبی افراد کی جانب سے چیز دئے جانے کے لیے بھی KUREMASU استعمال کیا جاتا ہے۔ان قریبی افراد کے لیے جاپانی اندرونی حلقے کی اصطلاح UCHI استعمال کی جاتی ہے۔

جاپانی زبان کے درست استعمال کے لیے UCHI یعنی قریبی افراد اور SOTO یعنی بیرونی حلقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں فرق کو ملحوظ رکھنا بہت اہم ہے۔ UCHI یا قریبی افراد کے ساتھ یا ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے زیادہ شائستہ الفاظ کی بجائے سادہ الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے