NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > NO HÔ GA اور YORI کو استعمال کرتے ہوئے دو اشیاء کا موازنہ کرنے کا انداز (سبق 32)

گُر کی باتیں

NO HÔ GA اور YORI کو استعمال کرتے ہوئے دو اشیاء کا موازنہ کرنے کا انداز (سبق 32)

جاپانی زبان میں اسم صفت کی کو ئی تقابلی شکل نہیں ہے، چنانچہ تقابل یا موازنے کے لیے YORI یعنی ’’بمقابلہ یا بہ نسبت‘‘، اور NO HÔ GA یعنی یہ والا یا وہ والا استعمال کیے جاتے ہیں۔
تھائی لینڈ کو عام طور پر جاپان سے گرم ملک تصور کیا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ جاپان سے گرم ہے، اس بات کو جاپانی میں کہنے کے لیے TAI یعنی تھائی لینڈ NIHON یعنی جاپان، اور اسم صفت ATSUI یعنی گرم استعمال کریں گے۔ یہاں آپ تھائی لینڈ کی بات جملے کے موضوع کے طور پر کر رہے ہیں۔ اس لیے آپ TAI WA سے شروع کریں گے۔ اس کے بعد NIHON یعنی جاپان لگائیں گے ،کیونکہ آپ تھائی لینڈ کی آب و ہوا کا موازنہ جاپان سے کر رہے ہیں ، اور پھر YORI یعنی ’’اس کے مقابلے میں‘‘ کا اضافہ کریں گے۔ چنانچہ یہ ہوگا NIHON YORI ۔ ’’گرم‘‘ کو جاپانی زبان میں ATSUI کہتے ہیں۔ تو تھائی لینڈ، جاپان کے مقابلے میں گرم ہے کو TAI WA NIHON YORI ATSUI DESU کہیں گے۔
یہی بات کہنے کے لیے ہم NO HÔ GA (زیادہ، بہتر)بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں TAI کے ساتھ NO HÔ GA لگاتے ہوئے TAI NO HÔ GA کہا جائے گا۔ پھر NIHON اور YORI لگاتے ہوئے NIHON YORI کہیں گے۔ اب ’’گرم‘‘ کے لیے جاپانی لفظ ATSUI ہے۔ چنانچہ تھائی لینڈ جاپان سے گرم ہے کو جاپانی میں TAI NO HÔ GA NIHON YORI ATSUI DESU کہیں گے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے