گُر کی باتیں
عزّت افزائی کے لیے استعمال کئے جانے والے الفاظ O اور GO (سبق 31)
جب ہم سامع کو یا کسی ایسے شخص کو عزت دینا چاہیں جس سے ہم مخاطب ہیں تو اس سے متعلقہ اسموں یا صفّات کے ساتھ O یا GO لگاتے ہیں۔ مثلاً SHIGOTO یعنی کام OSHIGOTO بن جاتا ہے۔ GENKI یعنی ٹھیک یا صحتمند تبدیل ہو کر OGENKI بنتا ہے اورKAZOKU یعنی گھرانہ یا خاندان تبدیل ہو کر GOKAZOKU بن جاتا ہے۔
اچھا پھرہو سکتا ہے کہ آپ کو تعجب ہو کہ کہاں O کو استعمال کرنا ہے اور کب GO کو۔ بنیادی طور پر وہ اسم جو اصل میں چینی زبان سے آئے ہیں، ان کے ساتھ GO ، جبکہ دیگر اسموں کے ساتھ O لگتا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ یہ معلوم ہونا تو بہت مشکل ہے کہ کونسا اسم اصل میں چینی زبان سے آیا ہے۔ اس لیے ان کو اسی طرح O یا GO کے ساتھ یاد کرلینا بہتر ہوگا۔