NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > N DA : یہ ایک ایسا اندازِ بیان ہے جو ہم کسی شے کی وضاحت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ (سبق 29)

گُر کی باتیں

N DA : یہ ایک ایسا اندازِ بیان ہے جو ہم کسی شے کی وضاحت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ (سبق 29)

N DA کی بنیادی شکل NO DA ہے۔ آپ جملے کے اختتام پر اس وقت NO DA کہتے ہیں جب آپ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے، کیوں ہونے والا ہے اور کس قسم کی صورتِ حال میں۔ آپ غیر رسمی بول چال میں N DA کا استعمال کرتے ہیں۔ شائستہ انداز میں آپ N DESU کہتے ہیں۔
آپ NO DA سے پہلے فعل کی MASU شکل استعمال نہیں کر سکتے۔آپ کو فعل کی سادہ شکل استعمال کرنا ہو گی جیسا کہ لغوی شکل یا TA شکل۔ اچھا اگر ایسا بادل دکھائی دے تو آپ ’’بارش ہو گی ‘‘ کے لیے کیا کہیں گے؟ '’بارش ہو گی‘‘ کو جاپانی زبان میں AME GA FURIMASU کہتے ہیں ۔ آپ FURIMASU یعنی بارش ہونا کو اس کی لغوی شکل FURU, سے تبدیل کرتے ہیں اور اس میں N DA کا اضافہ کر دیتے ہیں۔ لہذا آپ کہتے ہیں AME GA FURU N DA شائستہ انداز میں آپ AME GA FURU N DESU کہتے ہیں۔
اس طرح اگر اسم اور NA صفات NO DA سے پہلے آئیں تو NO DA بن جاتا ہے NANO DA ۔ اس طرح کے معاملات میں N DA ، NAN DA بن جاتا ہے۔ لہذا اگر ’’کام‘‘ یعنی SHIGOTO, وجہ ہے تو آپ SHIGOTO NAN DA کہتے ہیں۔ شائستہ انداز میں آپ SHIGOTO NAN DESU کہتے ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے