NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > حرفِ جار NI کا استعمال (سبق 16)

گُر کی باتیں

حرفِ جار NI کا استعمال (سبق 16)

اگر کسی جملے میں بیانیہ فعل موجودگی کا اظہار کرتا ہے جیسا کہ IMASU یعنی ہونا ، یا موجود ہونا تو NI شے کی موجوگی کے مقام کی نشاندہی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر میں اسٹیشن پر ہوں، WATASHI WA EKI NI IMASU ہو جائے گا۔

اگر بیانیہ فعل کسی حرکت یا تبدیلی سے متعلق ہو، مثلاً IKIMASU (یعنی جانا ) تو NI حرکت کے اختتامی نقطے کو بیان کرتا ہے۔ مثال کے طور پر میں اسٹیشن جاتا ہوں کی جاپانی WATASHI WA EKI NI IKIMASU ہے۔
۔
NI وقت میں کسی خاص نقطے کو بھی بیان کرتا ہے، جیسا کہ تاریخ اور گھڑی کا وقت ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم کہیں انا دس بجے آتی ہیں تو دس بجے کے لیے کہتے ہیں
۔JÛJI
آنا کے لیے جاپانی فعل ہے KIMASU۔ اس لیے ہم ANNA WA JÛJI NI KIMASU کہیں گے ہم NI کو آنے والے کل یا اگلے ہفتے جیسے الفاظ کے ساتھ استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ ان الفاظ کے معانی صورتِ حال کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کہنا چاہیں کہ انّا کل آئیں گی۔ تو کل کی جاپانی ہے ASHITA۔ لہذا آپ ANNA WA ASHITA KIMASU کہتے ہیں ۔ آپ ANNA WA ASHITA NI KIMASU نہیں کہہ سکتے۔


NI کے دیگر کئی استعمال ہیں۔ تو ہم ان کو اُس وقت سیکھیں گے جب وہ ہمارے سبق میں آئیں گے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے