گُر کی باتیں
'’TA‘‘ شکل کے افعال (سبق 12)
فعل کی TA شکل ان افعال کی ترتیبی شکل ہے جو TA یا DA پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ فعل کی ماضی یا اس کی تکمیلی شکل ہے۔ تو میں آپ کو بتاتی ہوں کہ ہم MASU شکل کو TA شکل میں کیسے بدلتے ہیں۔
دوسرے طریقہ کار میں آپ نہ صرف MASU کو تبدیل کرتے ہیں بلکہ اس سے پہلے کے لفظ کو بھی تبدیل کرتے ہیں۔
اگر MASU سے عین پہلے لفظ RI, ہے تو آپ RI اورMASU کے مجموعہ یعنی RIMASU, کو TTA کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں۔ لہذا ATSUMARIMASU ’’اکٹھا ہونا‘‘ ATSUMATTA بن جاتا ہے۔ یہ اصول اُس وقت بھی لاگو ہوتا ہے جب MASU سے پہلے کی آواز I یا CHI ہو اس میں آپ I
یا CHI اور MASU کو اکٹھے TTA کے ساتھ تبدیل کر دیتے ہیں۔
اور اگر MASU سے پہلےNI,MI, یا BI ہو تو آپ اس لفظ اور MASU کو ایک ساتھ NDA کے ساتھ بدل دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر YOMIMASU (پڑھنا) YONDA بن جاتا ہے۔
اب اگر MASU سے پہلے لفظ KI, ہے تو آپ اُس لفظ اور MASU کو ITA سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ لہذا KIKIMASU (سننا)، KIITA بن جاتا ہے۔ اور اگر MASU سے پہلے لفظ GI, ہے تو آپ اُس لفظ اور
MASU کو IDA سے تبدیل کرتے ہیں۔ لہذا ISOGIMASU ’’جلدی کرنا‘‘ ISOIDA بن جاتا ہے۔
IKIMASU (جانا) اس ضابطے میں واحد استثنیٰ ہے۔ یہ ITTA بن جاتا ہے۔
اصل میں فعل کی TA کی شکل بالکل اسی طرح بنتی ہے جیسا کہ آپ نے سبق نمبر 8 اور 9 میں TE بنانا سیکھا تھا۔ آپ TE کو TA اور DE کو DA کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں۔
آئیے اسے ایک گیت کے ذریعے یاد کرتے ہیں۔ یہ گیت آپ کو بتائے گا کہ آپ MASU سے پہلے آنے والے حروف کو مدِّنظر رکھتے ہوئے، MASU شکل کے افعال کو TA شکل کے افعال میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔