NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > IMASU اور ARIMASU (سبق 10)

گُر کی باتیں

IMASU اور ARIMASU (سبق 10)

سبق نمبر 7 میں انّا دکان میں اتنے زیادہ کیک دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔ تو انہوں نے کہا تھا KÊKI GA IPPAI ARIMASU, (وہاں بہت سارے کیک ہیں)۔ اس معاملے میں اگر فاعل کوئی بے جان چیز ہے تو ہم ARIMASU استعمال کرتے ہیں۔ ہم چیزوں کے جاندار یا بے جان ہونے کا فیصلہ صرف اس بات پر نہیں کرتے کہ آیا وہ زندہ ہے یا نہیں بلکہ اس بات پر کرتے ہیں کہ آیا وہ اپنی مرضی سے حرکت کر سکتی ہے۔

پودے زندہ چیزیں ہیں لیکن وہ حرکت نہیں کر سکتے اس لیے ہم ان کے لیےARIMASU استعمال کرتے ہیں۔ ایک سٹور پر فروخت کی جانے والی مچھلی حرکت نہیں کر سکتی، اس لیے ہم ان کے لیے بھی ARIMASU استعمال کرتے ہیں۔ لیکن پانی کے ٹینک میں موجود مچھلی ادھر ادھر حرکت کر سکتی ہے ، لہذا ہم اس کے لیے IMASU استعمال کرتے ہیں۔

بسیں اور کاریں اپنی مرضی سے حرکت نہیں کر سکتیں لیکن اگر ان پر ڈرائیور ہیں تو ہم IMASU استعمال کرتے ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ انسانوں اور جانوروں کی موجودگی کے اظہار کے لیے فعل IMASU ہے یعنی ’’ہے یا ہیں، موجود ہونا‘‘۔ اس کی منفی شکل IMASEN ہے یعنی ’’نہیں ہے، نہیں ہیں، موجود نہیں ہے‘‘۔


جب ہم بے جان چیزوں کی موجودگی کی بات کرتے ہیں تو ہم ARIMASU یعنی ’’ ہے یا ہیں، موجود ہے‘‘ استعمال کرتے ہیں۔
اس کی منفی شکل ہے ARIMASEN یعنی
’’ نہیں ہے یا نہیں ہیں۔ موجود نہیں‘‘
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے