NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 37

سبق 37

کوہ فوجی دیکھا، سوشی کھائی، وغیرہ وغیرہ۔

انّا شیزُواوکا سے واپس ٹوکیو اپنے ہاسٹل پہنچی ہیں۔ وہ ہاسٹل کی منتظمہ سے اپنے سفر کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔

سبق 37 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

FUJISAN O MITARI, OSUSHI O TABETARI SHIMASHITA

متن

寮母 旅行はどうだった? سفر کیسا تھا؟
ہاسٹل انچارج RYOKÔ WA DÔ DATTA?
سفر کیسا تھا؟
アンナ 富士山を見たり、おすしを食べたりしました。楽しかったです。 (میں نے) کوہ فوجی دیکھا، سوشی کھائی، وغیرہ وغیرہ۔ بہت مزا آیا۔
انّا FUJISAN O MITARI, OSUSHI O TABETARI SHIMASHITA.
TANOSHIKATTA DESU.
(میں نے) کوہ فوجی دیکھا، سوشی کھائی، وغیرہ وغیرہ۔ بہت مزا آیا۔
寮母 それはよかったわね。 یہ تو بہت اچھا ہوا۔
ہاسٹل انچارج SORE WA YOKATTA WA NE.
یہ تو بہت اچھا ہوا۔

گرامر کے نکات

?WA DÔ DATTA  

DÔ کا مطلب ہے کیسا۔ DATTA غیر رسمی شکل ہے DESHITA کی، جس میں جملے کا اختتام ماضی شکل پر ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر)
?SHIKEN WA DÔ DATTA
( امتحان کیسا تھا؟)

گُر کی باتیں

TARI استعمال کرتے ہوئے مثالیں کیسے دیں
جب ہم کئی کاموں میں سے دو یا تین مثالیں دینا چاہیں تو ہم فعل کی TA شکل استعمال کرتے ہیں، اور ہر TA شکل فعل کے بعد RI لگاتے ہیں۔ آخر میں ہم SHIMASU یعنی کرنا، SHIMASHITA یعنی کیا تھا یا SHITAI DESU یعنی کرنا چاہتا ہوں کہتے ہوئے جملے کا اختتام کرتے ہیں۔

صوتی الفاظ

تھکان
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

میں ہاسٹل کی ماں جی کے لیے شی زُواوکا سےسبز چائے والے بسکٹ لائی ہوں۔ تحفے کا انتخاب بہت مشکل تھا، کیونکہ سبز چائےکی کینڈیز، چائے، چاکلیٹ اور کئی چیزیں تھیں۔ جاپانی لوگ تحائف میں بھی جدت لانے کے شوقین ہیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے