NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 28

سبق 28

شِیزواوکا میں خوش آمدید۔

انّا ، ساکورا کے ساتھ شِیزواوکا شہر آئی ہیں۔ ساکورا کے کزن کینتا ان سے ملاقات کے لیے اسٹیشن پر موجود ہیں۔

سبق 28 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

SHIZUOKA E YÔKOSO

متن

さくら こちらは、いとこの健太くん。 یہ میرے کزن کینتا ہیں۔
ساکورا KOCHIRA WA, ITOKO NO KENTA-KUN.
یہ میرے کزن کینتا ہیں۔
健太 静岡へようこそ。 شیزواوکا میں خوش آمدید۔
کینتا SHIZUOKA E YÔKOSO.
شیزواوکا میں خوش آمدید۔
さくら 彼はカメラに詳しいから、いろいろきいてね。 یہ کیمروں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ لہذا تم ان سے کیمروں کے بارے میں کچھ بھی پوچھ سکتی ہو۔
ساکورا KARE WA KAMERA NI KUWASHII KARA, IROIRO KIITE NE.
یہ کیمروں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ لہذا تم ان سے کیمروں کے بارے میں کچھ بھی پوچھ سکتی ہو۔
アンナ どうぞよろしくお願いします。 میں آپ کی شکر گزار ہوں گی۔
انّا DÔZO YOROSHIKU ONEGAI SHIMASU.
میں آپ کی شکر گزار ہوں گی۔
健太 (アンナちゃん、かわいいなあ) (انّا پیاری ہیں۔)
کینتا (ANNA-CHAN, KAWAII NÂ.)
(انّا پیاری ہیں۔)

گرامر کے نکات

E YÔKOSO  

E کسی حرکت کے آخری نقطہ کی نشاندہی کرنے والا لفظ ہے۔ YÔKOSO کا مطلب ہے  خوش آمدید۔  مثال کے طور پر)  NIHON E YÔKOSO  یعنی جاپان میں خوش آمدید۔

NI KUWASHII  

حرفِ جار   NI اس چیز کی نشاندہی  کرتا ہے  جس کے بارے میں وہ باخبر ہے۔
مثال کے طور پر ) KENTA WA KAMERA NI KUWASHII  (کینتا کیمروں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔)

گُر کی باتیں

KARA اور NODE میں فرق
ہم کسی وجہ کو بیان کرنے کے لیے KARA اور NODE دونوں استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر اسم صفت KAWAII وجہ ہو تو آپ KAWAII KARA یا KAWAII NODE کہہ سکتے ہیں۔

صوتی الفاظ

سائرن
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جب ہم شِیزواوکا کے بارے میں بات کرتے ہیں تو پہلی چیز جو میرے ذہن میں آتی ہے، وہ کوہِ فوجی ہے۔ اسے 2013 میں عالمی ثقافتی ورثہ مقامات میں شامل کر لیا گیا تھا۔ میں کینتا سے کہوں گی کہ وہ مجھے کوہِ فوجی کے چند شاندار قابلِ دید مقامات کے بارے میں کچھ بتائیں۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے