NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 15

سبق 15

وہ سو رہے ہیں۔

انّا، ساکورا اور رودریگو کے ساتھ کتابوں کی دُکان پر جا رہی ہیں۔ ان کو لے جانے والی ٹرین جلد ہی شِنجُکو اسٹیشن پہنچنے والی ہے۔

سبق 15 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

NETE IMASU

متن

さくら 次は新宿駅です。さあ、降りましょう。 اگلا اسٹیشن شِنجُوکُو ہے۔ اب اُترنا چاہیے۔
ساکورا TSUGI WA SHINJUKU EKI DESU. SÂ, ORIMASHÔ.
اگلا اسٹیشن شِنجُوکُو ہے۔ اب اُترنا چاہیے۔
ロドリゴ あれ。あの人たち、寝ています。 دیکھیے۔ وہ لوگ سو رہے ہیں۔
رودریگو ARE. ANO HITO TACHI, NETE IMASU.
دیکھیے۔ وہ لوگ سو رہے ہیں۔
アンナ 大丈夫かな。 میں حیران ہوں کہ وہ ٹھیک ہیں۔
انّا DAIJÔBU KANA.
میں حیران ہوں کہ وہ ٹھیک ہیں۔
さくら 大丈夫、大丈夫。ほら、起きた。 وہ ٹھیک ہیں۔ دیکھو! وہ جاگ گئے ہیں۔
ساکورا DAIJÔBU, DAIJÔBU. HORA, OKITA.
وہ ٹھیک ہیں۔ دیکھو! وہ جاگ گئے ہیں۔

گرامر کے نکات

MASHÔ  

اگر آپ فعل کے MASU  حصہ کو MASHÔ میں تبدیل کرتے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ  آپ کوئی تجویز دے رہے ہیں۔ یہ صرف اس صورت میں کہہ سکتے ہیں جب آپ کو یقین کو ہو کہ لوگ آپ کی تجویز رد نہیں کریں گے۔ مثال کے طور پر KOKO DE ORIMASU (ہم یہاں اتریں گے۔) یا پھر KOKO DE ORIMASHÔ (آئیے یہاں اتریں۔)
اگر آپ لوگوں سے ان کی مرضی معلوم کرتے ہوئے کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں  تو آپ MASHÔ  __ کے بجائے  MASENKA  __ کہہ سکتے ہیں۔ دیکھیے سبق 13۔

TE شکل فعل + IMASU

اگر آپ TEشکل کے افعال کے ساتھ IMASU کا اضافہ کرتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ کوئی عمل یا مخصوص کیفیت جاری ہے۔ مثال کے طور پر WATASHI WA GOHAN O TABEMASU (میں کھاتا ہوں/ میں کھانا کھاؤں گا۔) اور WATASHI WA GOHAN O TABETE IMASU (میں کھانا کھا رہا ہوں۔)

گُر کی باتیں

اسم صفت کی منفی شکل
سبق نمبر 13 میں ہم نے پڑھا تھا کہ جاپانی اسم صفت کی دو اقسام ہیں I اسم صفت اور NA اسم صفت۔ I اسم صفت حرف I, پر ختم ہوتا ہے جیسا کہ ATARASHII یعنی نیا جبکہ NA اسم صفت میں، اسم کو تبدیل کرنے سے پہلے NA آتا ہے۔ لہذا DAIJÔBU یعنی سب ٹھیک ہے جو ہم نے اس سبق میں سیکھا وہ اسم سے پہلے DAIJÔBUNA بن جاتا ہے۔

صوتی الفاظ

سو رہے ہیں
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جاپان میں ٹرینیں بروقت آتی ہیں اور آرام دہ ہوتی ہیں۔ لیکن ٹرین میں موبائل فون پر بات کرنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ مجھے احتیاط کرنی ہو گی۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے