NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 10

سبق 10

کیا تمام لوگ موجود ہیں؟

آج یونیورسٹی میں انّا کی صحت کا معائنہ ہونا ہے۔ طالبِ علم معائنے کے مقام پر جمع ہو رہے ہیں۔

سبق 10 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

ZEN-IN IMASU KA

متن

先生 はじめに身長と体重をはかります。
全員いますか。
سب سے پہلے ہم آپ کے قد اور وزن کی پیمائش کرتے ہیں۔ کیا سب لوگ موجود ہیں۔
استاد HAJIMENI SHINCHÔ TO TAIJÛ O HAKARIMASU.
ZEN-IN IMASU KA.
سب سے پہلے ہم آپ کے قد اور وزن کی پیمائش کرتے ہیں۔ کیا سب لوگ موجود ہیں۔
ロドリゴ アンナさんがいません。 انّا صاحبہ یہاں نہیں ہیں۔
رودریگو ANNA-SAN GA IMASEN.
انّا صاحبہ یہاں نہیں ہیں۔
アンナ すみません。遅れました。 معاف کیجیے گا، مجھے دیر ہو گئی۔
انّا SUMIMASEN. OKUREMASHITA.
معاف کیجیے گا، مجھے دیر ہو گئی۔

گرامر کے نکات

MASHITA : MASU کی ماضی شکل

MASU شکل کے افعال کو فعل ماضی بنانے کے لیے آپ MASU کو  MASHITA میں تبدیل کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر : TABEMASU (کھانا)  << TABEMASHITA (کھایا)

گُر کی باتیں

IMASU اور ARIMASU
سبق نمبر 7 میں انّا دکان میں اتنے زیادہ کیک دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔ تو انہوں نے کہا تھا KÊKI GA IPPAI ARIMASU, (وہاں بہت سارے کیک ہیں)۔ اس معاملے میں اگر فاعل کوئی بے جان چیز ہے تو ہم ARIMASU استعمال کرتے ہیں۔ ہم چیزوں کے جاندار یا بے جان ہونے کا فیصلہ صرف اس بات پر نہیں کرتے کہ آیا وہ زندہ ہے یا نہیں بلکہ اس بات پر کرتے ہیں کہ آیا وہ اپنی مرضی سے حرکت کر سکتی ہے۔

صوتی الفاظ

مایوسی
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

آج مجھے تھوڑی سی ہی دیر ہوئی تھی۔ لیکن میں نے سنا ہے کہ جاپان میں دیر سے آنے والوں پر اعتماد نہیں کیا جاتا۔ GÂN

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے