NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > اسباق کی فہرست > سبق 1

سبق 1

میں انّا ہوں۔

انّا تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک بین الاقوامی طالبہ ہیں۔ آج وہ یونیورسٹی میں اپنی ٹیوٹر ساکورا سے پہلی بار ملتی ہیں۔

سبق 1 (دس منٹ)

کلیدی جملہ:

WATASHI WA ANNA DESU

متن

アンナ はじめまして。私はアンナです。 آداب عرض!
میں انّا ہوں۔
انّا HAJIMEMASHITE.
WATASHI WA ANNA DESU.
آداب عرض! میں انّا ہوں۔
さくら はじめまして。さくらです。 آداب عرض!
میں ساکورا ہوں۔
ساکورا HAJIMEMASHITE.
SAKURA DESU.
آداب عرض! میں ساکورا ہوں۔
アンナ よろしくお願いします。 آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
انّا YOROSHIKU ONEGAI SHIMASU.
آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
さくら こちらこそ。 آپ سے مل کر بھی خوشی ہوئی۔
ساکورا KOCHIRAKOSO.
آپ سے مل کر بھی خوشی ہوئی۔

گرامر کے نکات

WA B DESU A

(اسم A اسم  B جیسا ہے)

۔جملے کے موضوع کے ساتھ لگایا جانے والا لفظ ہے، WA
DESU اسم  B کے بعد فقرے پر زور دینے کے لیے استعمال ہوا ہے۔
۔ میں انّا ہوںWATASHI WA ANNA DESU جیسا کہ

جاپانی حروف

جاپانی زبان لکھنے کے تین انداز ہیں : ہیراگانا، کاتاکانا اور کانجی اور ان میں سے ہر ایک کے اپنے ضوابط ہیں۔

گُر کی باتیں

جاپانی زبان لکھنے کا طریقۂ کار
جاپانی زبان لکھنے کے تین انداز ہیں جن میں سے ہر ایک کے اپنے ضوابط ہیں۔ جب آپ لکھتے ہیں WATASHI WA ANNA DESU یعنی میں انّا ہوں تو اس میں اسم ’’ میں‘‘ یعنی واتاشی کانجی میں لکھا جا تا ہے۔

صوتی الفاظ

پون
جاپانی زبان میں بہت سے صوتی الفاظ ہیں۔ جانوروں کی آوازوں سے لے کر احساسات کے اظہار تک کئی اقسام کے صوتی الفاظ کی آوازوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

انّا کے ٹوئیٹ

جب لوگ ملتے ہیں تو وہ سب جھک کر تعظیم دیتے ہیں۔ وہ بہت کم ہاتھ ملاتے ہیں۔ یہ بالکل تھائی لینڈ جیسا ہے۔

Anna

اسباق کی فہرست

آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے