#4
اپنے ارادے کے بارے میں بتانا۔
تام اپنی نئی دوست چینی فوٹوگرافر لڑکی می یا سے باتیں کر رہی ہے۔ می یا کے کمرے کی دیواروں پر اس کی کھینچی ہوئی جاپان بھر کی تصاویر آویزاں ہیں۔
へえ。
Hee.
اچھا!
これ
kore
یہ
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
どこ
doko
کہاں، کونسی جگہ
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
沖縄
Okinawa
اوکیناوا
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
へえ
hee
اچھا (حیرت سے)
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
京都
Kyooto
کیوتو
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
とても
totemo
بہت
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
きれい(な)
kiree (na)
خوبصورت
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
そうですね
soo desu ne
میرا بھی یہی خیال ہے
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
日本
Nihon
جاپان
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
何
nani
کیا
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
する
suru
کرنا
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
大学
daigaku
یونیورسٹی
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
日本語
Nihongo
جاپانی زبان
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
勉強する
benkyoo-suru
پڑھائی کرنا
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
いい
ii
اچھا، عمدہ
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
はい
hai
جی ہاں
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
楽しみ(な)
tanoshimi (na)
خوشی کے ساتھ منتظر
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
اپنے ارادے کے بارے میں بتانا۔
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
اپنے ارادے کے بارے میں بتانے کے لیے فعل کی مَس شکل (جس کے آخر میں ’’مَس‘‘ ہو) استعمال کی جاتی ہے۔ مثلاً ’’بینکیو شِمَس‘‘ یعنی ’’پڑھائی کروں گا‘‘۔ یہ فعل کی شائستہ شکل ہے۔ ’’دے‘‘ جگہ کے ساتھ، جبکہ ’’او‘‘ مقصد کے ساتھ لگنے والا حرف جار ہے۔ جاپانی میں فعل جملے کے آخر میں آتا ہے۔
فعل کی اقسام اور گردان :
فعل کی بنیادی شکل مثلاً ’’ کاؤُ‘‘ یعنی ’’خریدنا‘‘، ’’تابیرُو‘‘ یعنی ’’ کھانا‘‘ یا ’’بینکیو سُرُو‘‘ یعنی ’’پڑھائی کرنا‘‘ وغیرہ کو فعل کی لغت شکل کہا جاتا ہے (لغت میں فعل اس شکل میں ہوتے ہیں)۔
فعل کو گردان کے لحاظ سے تین گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
گروپ 1 میں فعل کا اختتام ’’ؤُ‘‘ پر ہوتا ہے جو گردان کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے۔ فعل کو اس طرح دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ’’ کاؤُ (کا+ؤُ)‘‘ یعنی ’’خریدنا‘‘، ’’نومُو (نوم+وُ) یعنی ’’پینا‘‘ یا ’’اِکُو (اِک+وُ)‘‘ یعنی ’’جانا‘‘۔
گروپ 2 میں فعل کا اختتام ’’رُو‘‘پر ہوتا ہے، اور یہ حصہ گردان کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے۔ فعل کو اس طرح دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ’’مِیرُو (مِی+رُو)‘‘ یعنی ’’دیکھنا‘‘ یا ’’تابیرُو (تابے+رُو)‘‘ یعنی ’’ کھانا‘‘۔
گروپ 3 میں فعل کی گردان متغیر ہوتی ہے۔ اس گروپ میں صرف دو فعل ہیں، ’’ کُرُو‘‘ یعنی ’’آنا‘‘اور ’’سُرُو‘‘ یعنی ’’ کرنا‘‘۔
مزید تفصیل کے لیے گردان کا جدول دیکھیے۔
فعل کی لغت شکل سے ’’مَس شکل‘‘ بنانے کے لیے، گروپ 1 کے فعل میں آخری حصے ’’ؤُ‘‘ کو ’’ئی‘‘سے تبدیل کرکے اس کے بعد ’’مَس‘‘لگایا جاتا ہے۔ مثلاً ’’ کا+ؤُ‘‘ سے ’’ کا+ئی مَس‘‘۔
گروپ 2 میں فعل کے آخری حصے ’’رُو‘‘کی بجائے ’’مَس‘‘ لگایا جاتا ہے۔ مثلاً ’’تابے+رُو‘‘ سے ’’تابے+مَس‘‘۔
گروپ 3 (متغیر گردان) میں فعل کی گردان اس طرح ہوتی ہے۔ ’’ کُرُو‘‘ سے ’’ کِمَس‘‘ اور ’’سُرُو‘‘ سے ’’شِمَس‘‘۔
فعل کی ’’مَس شکل‘‘ مستقبل کے ارادے کے علاوہ موجودہ صورتحال اور عمومی حالت بیان کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔
مزید دیکھیے
1اس جملے کو جاپانی میں کہیں تو درج ذیل تین میں سے کونسا جواب درست ہے؟
میں تینپُورا کھاؤں گا/گی۔
کھاؤں گا | تینپُورا
天ぷら | 食べます(食べる)
tenpura | tabemasu (taberu)
2درج ذیل لفظ (الفاظ) کو جاپانی جملے میں استعمال کریں۔
میں [مقصد] _____ گا۔
【مقصد】 を~ます。
【مقصد】 o~masu.
دیکھوں گا | کابُوکی
歌舞伎 | 見ます(見る)
kabuki | mimasu (miru)
3درج ذیل لفظ (الفاظ) کو جاپانی جملے میں استعمال کریں۔
میں [مقصد] _____ گا۔
【مقصد】 を~ます。
【مقصد】 o~masu.
خریدوں گا | تحائف
お土産 | 買います(買う)
omiyage | kaimasu (kau)
میری نوٹ بک میں اضافہ کریںمیری نوٹ بک میں اضافہ شدہ
یہ جملہ کسی بات کے خوشی اور جوش کے ساتھ انتظار کی کیفیت ظاہر کرتا ہے۔
می یا کا سفری ہدایت نامہ
جاپان کے مختلف مقامات کی خصوصیات کا تعارف
جاپان کے اکثر علاقوں میں چاروں موسموں کی خوبصورتی کے رنگ واضح نظر آتے ہیں۔ مثلاً بہار، چیری کے پھولوں کا موسم ہے۔ مکالمے میں ذکر کیا گیا شہر کیوتو، چیری کے پھولوں کے لیے مشہور ہے۔ موسم گرما میں لوگ پہاڑوں پر چڑھنے اور ساحل سمندر پر تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ خزاں، درختوں کے پتوں کے سرخ اور زرد ہوجانے کے نظارے کا موسم ہے۔ اور موسم سرما میں اسکی اور دیگر برفانی کھیلوں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
(1) ہوکّائیدو
(2) نِکّو (توچیگی پریفیکچر)
(3) کیوتو
(4) اوکیناوا
میری نوٹ بک میں اضافہ ہو گیا
میری نوٹ بک میں موجود ہے