NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TE شکل افعال کے مختلف نمونے (سبق 9)

گُر کی باتیں

TE شکل افعال کے مختلف نمونے (سبق 9)

گزشتہ سبق میں آپ نے MASU شکل کے فعل کی TE شکل بنانے کا بنیادی طریقہ سیکھا۔ آپ اس میں صرف MASU کو TE سے بدلتے ہیں۔


آج ہم دوسرا طریقہ سیکھیں گے۔ اس طریقۂ کار میں آپ کو نہ صرف MASU کو بدلنا ہے بلکہ اس سے پہلے والا لفظ بھی بدلنا ہو گا۔ اگر MASU سے پہلے حرف RI ہے تو آپ MASU اور RI کو ایک ساتھ یعنی RIMASU کو TTE سے بدلتے ہیں۔ لہذا ATSUMARIMASU یعنی ’’جمع ہونا‘‘ ATSUMATTE بن جاتا ہے۔ یہ اصول اس وقت بھی لاگو ہوتا ہے جب MASU سے پہلے حرف I یا CHI ہو۔ یہاں بھی آپ I یا CHI اور MASU کو ایک ساتھ TTE سے بدلتے ہیں۔

اگر MASU سے پہلے حرف NI, MI یا BI ہیں تو آپ دونوں حروف اور MASU کو ایک ساتھ NDE میں بدلتے ہیں۔ مثال کے طور پر YOMIMASU یعنی ’’پڑھنا‘‘ YONDE بن جاتا ہے۔


اب اگر MASU سے پہلے حرف KI ہو تو آپ حرف اور MASU کو ITE میں تبدیل کرتے ہیں۔ لہذا KIKIMASU یعنی ’’سننا‘‘ KIITE بن جاتا ہے۔ اگر MASU سے پہلے حرف GI ہے تو آپ حرف اور MASU کو IDE میں تبدیل کرتے ہیں۔ اس طرح ISOGIMASU یعنی ’’جلدی کرنا‘‘ ISOIDE بن جاتا ہے۔


IKIMASU یعنی ’’جانا‘‘ واحد ہے جو اس قانون سے مستثنیٰ ہے۔ یہ تبدیل ہو کر ITTE بن جاتا ہے۔

آئیے اسے ایک گانے کی مدد سے یاد کرتے ہیں۔ اس گانے کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ MASU سے پہلے آنے والے حرف کے مطابق MASU شکل کے افعال کو TE شکل افعال میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے