NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TE شکل فعل + KUDASAI (سبق 8)

گُر کی باتیں

TE شکل فعل + KUDASAI (سبق 8)

جب آپ جاپانی میں کسی سے کوئی کام کرنے کو کہتے ہیں تو آپ فعل کی TE شکل کے بعد KUDASAI کہتے ہیں یعنی (براہِ مہربانی یا میں آپ سے درخواست کروں گا)۔ فعل کی TE شکل، فعل لازم ہے جو TE یا DE پر ختم ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر جب آپ دوسروں کو کوئی چیز یاد کرنے کے لیے کہتے ہیں تو آپ فعل کی TE شکل OBOEMASU (یاد کرنا)جو کہ OBOETE ہو جائے گی استعمال کرتے ہیں اور اس کے بعد KUDASDAI لگاتے ہیں۔ اس طرح یہ OBOETE KUDASAI بن جاتا ہے۔ اب میں آپ کو بتاؤں گی کہ MASU پر ختم ہونے والے فعل یا فعل کی MASU شکل کو TE شکل میں کیسے بدلتے ہیں۔ جس طرح ہم نے فعل OBOEMASU سے OBOETE بنایا۔


اس کا بنیادی طریقہ کار محض MASU کو TE میں بدلنا ہے۔ مثال کے طور پر فعل کھانا کو جاپانی زبان میں TABEMASU کہتے ہیں۔ اس کی TE شکل TABETE ہے۔ لہذا TABETE KUDASAI کا مطلب ہے ’’براہِ مہربانی کھائیے‘‘۔
’’دیکھنا‘‘ کو کہتے ہیں MIMASU۔ اس کی TE شکل ہی MITE۔ لہذا MITE KUDASAI کا مطلب ہو گا ‘‘ براہِ مہربانی اس چیز کو دیکھیے‘‘۔
’’کرنا‘‘ کو کہتے ہیں SHIMASU۔ اس کی TE شکل ہے SHITE۔ لہذا SHITE KUDASAI کا مطلب ہو گا ‘‘ براہِ مہربانی یہ کام کیجیے‘‘۔
’’آنا‘‘ کو کہتے ہیں KIMASU۔ اس کی TE شکل ہے KITE۔ لہذا KITE KUDASAI کا مطلب ہو گا ‘‘ براہِ مہربانی آئیے‘‘۔

بنیادی طور پر آپ صرف MASU کو TE میں تبدیل کرکے فعل کی TE شکل بنا سکتے ہیں۔ یہ بہت سادہ ہے نا! یہ طریقہ کار ان افعال کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جن میں MASU سے پہلے واول ’’E‘‘ ہوتا ہے۔ ان میں OBOEMASU یعنی یاد کرنا شامل ہے۔ ان میں وہ فعل بھی شامل ہوتے ہیں جن میں MASU سے پہلے واول ’’I ‘‘ ہوتا ہے۔ جیسا کہ MIMASU ( دیکھنا) ہے۔


TE شکل کے فعل بنانے کے دوسرے طریقوں کے بارے میں ہم اگلے سبق میں بتائیں گے۔ ہو سکتا ہے جاپانی زبان سیکھنے میں TE شکل پہلی رکاوٹ ہو۔ اس رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے