NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > جاپانی زبان کی اپنی استعداد کو کیسے بہتر بنائیں (سبق 48)

گُر کی باتیں

جاپانی زبان کی اپنی استعداد کو کیسے بہتر بنائیں (سبق 48)

آپ گزشتہ ایک سال سے بنیادی جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔

آپ نے یقیناً محسوس کیا گیا ہوگا کہ جاپانی زبان میں گفتگو کے مخاطب کے ساتھ تعلق کے لحاظ سے شائستہ یا بے تکلفانہ انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ انا نے خود سے عمر یا رتبے میں بڑے افراد مثلاً اساتذہ، ہاسٹل کی منتظم یا اپنی سینئر ساکورا کے ساتھ گفتگو میں ہمیشہ شائستہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ دوسری جانب، اپنے ہم جماعت رودریگو کے ساتھ بات چیت میں، ابتدا میں تو DESU یا MASU پر ختم ہونے والے شائستہ جملے استعمال کئے، لیکن دونوں کے دوست بننے کے بعد بے تکلفانہ جملے استعمال کیے۔

زبان ابلاغ یا رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس میں درست گرامر کے باوجود اگر صورتحال کے لحاظ سے مناسب الفاظ نہ استعمال کیے جائیں تو تعلقات میں خرابی آ سکتی ہے۔ جبکہ صورتحال کے لحاظ سے شائستہ یا بے تکلفانہ الفاظ کا درست استعمال کرنے کی صورت میں گرامر کی کچھ غلطیوں کے باوجود آپ مخاطب کے ساتھ اچھا تعلق قائم کر سکتے ہیں۔

چنانچہ، زبان سیکھنے کی کلید، اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے، تاکہ آپ مختلف حالات میں استعمال کیے جانے والے مختلف انداز اور ان حالات کی مناسبت سے استعمال کیے جانے والے الفاظ کے عادی ہو سکیں۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے