NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > عزت افزائی یا شائستگی کا اظہار کرنے والے جملے (سبق 38)

گُر کی باتیں

عزت افزائی یا شائستگی کا اظہار کرنے والے جملے (سبق 38)

آپ عزت دینے والے الفاظ یا جملے، خود سے عمر یا عہدے میں بڑے افراد، اساتذہ، گاہکوں، یا انجانےافراد سے گفتگو کرتے وقت، یا ان کا حوالہ دیتے وقت استعمال کرتے ہیں۔ آپ بعض افراد کے ساتھ اکثر غیر رسمی انداز میں گفتگو کرنے کے باوجود، رسمی مواقع مثلاً کاروباری اجلاس وغیرہ میں اُن سے شائستہ الفاظ میں بات کرتے ہیں۔ لہذا اہم نکتہ گفتگو کا مقام ہے۔


شائستہ الفاظ یا جملوں کی دو اقسام ہیں۔ ایک ہے مخاطب کے لیے عزت کے الفاظ استعمال کرنا۔ مخاطب شخص یا کسی اور کے کاموں یا چیزوں کا ذکر کرتے ہوئے عزت والے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ شائستہ گفتگو کا دوسرا انداز اپنے لیے کسر نفسی والے الفاظ استعمال کرنا ہے۔ آپ اسے خود اپنے اعمال یا صورتِ حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنے لیے عاجزانہ الفاظ استعمال کر کے مخاطب کے لیے عزت کا اظہار کرتے ہیں۔ آج کے مکالمے میں ٹیکسی ڈرائیور نے ’سمجھ گیا‘ کہنے کے لیے WAKARIMASHITA استعمال نہیں کیا، بلکہ KASHIKOMARIMASHITA یعنی’’ جیسا آپ کا حکم جناب ‘‘کہا، جو ’’سمجھ گیا‘‘ کہنے کا عاجزانہ انداز ہے۔
ہو سکتا ہے کہ تعظیمی انداز کا استعمال آپ کو مشکل محسوس ہو رہا ہو۔ لیکن فکر نہ کریں۔ اگر آپ عام گفتگو میں فعل کی MASU شکل استعمال کرتے ہیں، تو یہ بھی مناسب حد تک شائستہ گفتگو ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے