NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TARI استعمال کرتے ہوئے مثالیں کیسے دیں (سبق 37)

گُر کی باتیں

TARI استعمال کرتے ہوئے مثالیں کیسے دیں (سبق 37)

جب ہم کئی کاموں میں سے دو یا تین مثالیں دینا چاہیں تو ہم فعل کی TA شکل استعمال کرتے ہیں، اور ہر TA شکل فعل کے بعد RI لگاتے ہیں۔ آخر میں ہم SHIMASU یعنی کرنا، SHIMASHITA یعنی کیا تھا یا SHITAI DESU یعنی کرنا چاہتا ہوں کہتے ہوئے جملے کا اختتام کرتے ہیں۔


مثال کے طور پر مکالمہ میں انا نے شزواوکا میں بہت کچھ کیا۔انّا نےان میں سے دو نمایاں کام یعنی کوہ فوجی دیکھنا اور سوشی کھانا کا انتخاب کیا اور انہیں ہاسٹل کی ماں جی سے بات کرتے ہوئے مثال کے طور پر پیش کیا۔


جب انّا نے کوہِ فُوجی کی بات کی تو اُنہوں نے فعل MIMASU یعنی دیکھنا کی TA شکل MITA استعمال کی، اور اُس میں RI کا اضافہ کر کے MITARI کہا۔ سوشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُنہوں نے TABEMASU یعنی کھانا کی TA شکل TABETA استعمال کی۔ اس میں RI کا اضافہ کیا اور TABETARI کہا۔

ان سب کو ملا کر جملہ ’’ کوہ فوجی دیکھا، سوشی کھائی، وغیرہ وغیرہ۔‘‘ یعنی FUJI-SAN O MITARI, OSUSHI O TABETARI SHIMASHITA بن گیا۔
انّا نے اپنی سیر کے دوران یہ سب اور بہت سی سرگرمیاں انجام دیں۔ اگر آپ ماضی اور حال میں کئے جانے والے اپنے کاموں کی فہرست بنانے کے لیے TARI کو استعمال کریں تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ نے کچھ دوسرے کام بھی کئے ہیں۔
TARI کے دوسرے معنی بھی ہیں۔ خصوصاً جب بالکل متضاد افعال TARI شکل کے ساتھ استعمال کئے جائیں، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ بار بار یہ کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ’’میں کئی بار گیا اور آیا‘‘ کو جاپانی زبان میں ITTARI KITARI SHIMASU کہیں گے۔ ’’میں اسے بار بار چلاتا اور بند کرتا ہوں‘‘ TSUKETARI KESHITARI SHIMASU بن جائے گا۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے