NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کی (سبق 35)

گُر کی باتیں

فعل کی (سبق 35)

فعل کی سکنا شکل کے دو معانی ہیں۔ ایک تو کوئی کام ممکن ہونا یا اس کی صلاحیت ہونا۔

مثلاً اگر یوں کہنا ہو کہ میں جاپانی بول سکتا یا بول سکتی ہوں تو فعل HANASHIMASU یعنی بولنا کی سکنا شکل HANASEMASU یعنی بول سکنا استعمال کی جائے گی۔


دوسری صورت میں سکنا شکل مخصوص حالات میں کچھ کرنے کی اجازت کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، مثال کے طور پر اگر آپ کہنا چاہتے ہیں کہ کہ کیا آپ کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں تو جملے میں فعل TSUKAIMASU یعنی استعمال کرنا کی سکنا شکل استعمال کرتے ہیں اور TSUKAEMASU کہتے ہیں۔
لیکن ہر فعل کی سکنا شکل اس مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔ بعض افعال کا اجازت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ مثلاً FURIMASU یعنی بارش ہونا۔

اور فعل کی سکنا شکل بنانے کا طریقہ یہ ہے۔ سب سے پہلے ایسے فعل، جن میں MASU سے بالکل پہلے E آتا ہے، ان میں MASU سے پہلے RARE لگاتے ہیں۔ مثلاً فعل TABEMASU یعنی کھانا، کی سکنا شکل TABERAREMASU یعنی کھا سکنا ہوگی ۔



دوسرا ایسے فعل جن میں MASU سے بالکل پہلے I ہو، اس قسم کے فعل کے لیے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقے میں I کو E میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ لہذا HANASHIMASU یعنی بولنا، تبدیل ہو کر HANASEMASU یعنی بول سکنا بنتا ہے اور TSUKAIMASU یعنی استعمال کرنا سے TSUKAEMASU یعنی استعمال کر سکنا بن جاتا ہے۔ دوسرا طریقہ فعل میں MASU سے قبل RARE کا اضافہ کرنے کا ہے۔ مثلاً MIMASU یعنی دیکھنا کی سکنا شکل MIRAREMASU یعنی دیکھ سکنا بن جاتی ہے۔
بعض فعل بالکل ہی مختلف طریقے یا بے قاعدگی سے تبدیل ہوتے ہیں۔ KIMASU یعنی آنا KORAREMASU یعنی آ سکنا بن جاتا ہے۔ SHIMASU یعنی کرنا DEKIMASU یعنی کر سکنا بن جاتا ہے۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ انہیں یاد کر لیجیے۔ براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے