NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TE شکل کے اسم صفت کیسے بنائیں (سبق 34)

گُر کی باتیں

TE شکل کے اسم صفت کیسے بنائیں (سبق 34)

اگر آپ کسی جملے کو دو یا زیادہ اسم صفت استعمال کرتے ہوئے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آنے والے اسم صفت کو TE شکل میں تبدیل کرتے ہیں۔ اب میں آپ کو بتاتی ہوں کہ اسم صفت کو TE شکل میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔
آپ پہلے سیکھ چکے ہیں کہ جاپانی زبان میں اسم صفت کی دو اقسام ہیں۔ ایک I اسم صفت اور دوسری NA اسم صفت۔
I اسم صفت کا آخری حرف I ہوتا ہے جیسے سستا یعنی YASUI۔ اس قسم کے اسم صفت کی TE شکل بنانے کے لیے اس کے آخری I کو KUTE میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ سستا یا ارزاں یعنی YASUI ، YASUKUTE بن جائے گا اور خوش یعنی TANOSHII بنے گا TANOSHIKUTE ۔ البتہ ایک استثنیٰ II (اچھا) ہے۔ یہ YOKUTE بن جاتا ہے۔ اسم صفت کی دوسری قسم NA اسم صفت وہ ہے جس میں اسم کے ساتھ ملاتے وقت ان کے آخر میں NA لگتا ہے۔ مثلاً صحتمند یا ٹھیک۔ مثلاً صحتمند شخص لفظ میں شخص کی جاپانی ہے HITO۔ تو یہ GENKI NA HITO ہو جاتا ہے۔

اب NA شکل کے اسم صفت کی TE شکل بنانے کے لیے آخر میں DE لگاتے ہیں۔ اس طرح GENKI کی TE شکل GENKIDE ہو جائے گی۔ اگر آپ کہنا چاہتے ہیں، صحتمند اور خوش و خرم شخص۔ تو خوش و خرم کو AKARUI کہتے ہیں لہذا آپ GENKI DE AKARUI HITO کہیں گے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے