NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > KARA اور NODE میں فرق (سبق 28)

گُر کی باتیں

KARA اور NODE میں فرق (سبق 28)

ہم کسی وجہ کو بیان کرنے کے لیے KARA اور NODE دونوں استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر اسم صفت KAWAII وجہ ہو تو آپ KAWAII KARA یا KAWAII NODE کہہ سکتے ہیں۔ لیکن جب آپ انہیں NA صفات یا اسموں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو KARA بن جاتا ہے DAKARA اور NODE بن جاتا ہے NANODE۔ ہم ایک مثال پیش کرتے ہیں۔ فرض کیجیے، YAKUSOKU یعنی ایک وعدہ ، وجہ ہے۔ اب YAKUSOKU ایک اسم ہے۔ تو اگر آپ KARA کا استعمال کرتے ہیں تو آپ YAKUSOKU DAKARA کہتے ہیں۔ اگر آپ NODE استعمال کرتے ہیں تو آپ YAKUSOKU NANODE کہتے ہیں۔
KARA اور NODEکے معانی تقریباً ایک ہی جیسے ہیں۔ لیکن اگر آپ NODE استعمال کرتے ہیں تو آپ کا ادائیگی کا انداز مزید دھیما ہو جاتا ہے۔ کیونکہ NODE کےN میں KARA کے Kسے زیادہ دھیمی ادائیگی ہے۔ لہذا کاروبار اور رسمی مواقع پر زیادہ تر NODE استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ ایسے مواقع پر زیادہ خلیق اور پر تپاک انداز میں بات کرنا چاہتے ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے