NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > مہینے کے دنوں کے نام کیسے ادا کریں (سبق 27)

گُر کی باتیں

مہینے کے دنوں کے نام کیسے ادا کریں (سبق 27)

جاپانی زبان میں مہینے کے پہلے دن کو TSUITACHI کہتے ہیں۔ اصل میں اس کا مطلب وہ پہلا دن ہے جب چاند نکلتا ہے۔ مہینے کے دوسرے دن سے دسویں دن کو ہم درج ذیل انداز میں ادا کرتے ہیں:
مہینے کا دوسرا دن: FUTSUKA
مہینے کا تیسرا دن: MIKKA
مہینے کا چوتھا دن: YOKKA
مہینے کا پانچواں دن: ITSUKA
مہینے کا چھٹا دن: MUIKA
مہینے کا ساتواں دن: NANOKA
مہینے کا آٓٹھواں دن: YÔKA
مہینے کا نواں دن: KOKONOKA
مہینے کا دسواں دن: TÔKA


جیسا کہ میں نے سبق نمبر 7 میں بتایا تھا، یہ الفاظ جاپان میں گنتی کے پرانے طریقے کی باقیات ہیں۔
مہینے کے گیارہویں دن سے لے کرآخری دن تک ہم متماثل اعداد کہتے ہیں اور ان کے ساتھ NICHI کا اضافہ کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے دن۔ لہذا اگر گیارہواں دن ہو گا تو ہم JÛICHINICHI کہیں گے۔ اس میں تین استثناء ہیں ۔ چودھویں دن کو JÛYOKKA کہتے ہیں۔ بیسویں دن کو HATSUKA, اور چوبیسویں دن کو NIJÛYOKKA کہتے ہیں۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے