NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > فعل کی حکمیہ شکل / فعل امر (سبق 25)

گُر کی باتیں

فعل کی حکمیہ شکل / فعل امر (سبق 25)

فعل کی MASU شکل سے حکمیہ یا امر شکل کیسے بنائی جا تی ہے؟ اس کے لیے پہلے تو یہ کہ وہ فعل جن میں MASU سے بالکل پہلے E واول آتا ہے، تو آپ MASU کو RO میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر TABEMASU یعنی ’’کھانا‘‘، TABERO یعنی ’’کھاؤ‘‘ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ فعل آتے ہیں جن میں MASU سے بالکل پہلے واول I ہوتا ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ تو MASU کو RO میں تبدیل کرنے کا ہے ۔ اس طرح OKIMASU یعنی ’’ اُٹھنا ‘‘ OKIRO یعنی ’’اُٹھو‘‘بن جاتا ہے۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ MASU کو چھوڑ دیتے ہیں اور اس سے بالکل پہلے واول کو E سے بدل دیتے ہیں۔ اس مکالمے میں ’’نیچے چلے جانا‘‘ یا ’’ داخل ہو جانا ‘‘ یعنی HAIRIMASU اسی طریقے کے مطابق ہے۔ لہذا یہ HAIRE, یعنی ڈیسک کےنیچے چلے جاؤ یا نیچے داخل ہو جاؤ بن جاتا ہے۔

لیکن ’’آنا‘‘ یعنی KIMASU اس سے مستثنیٰ ہے۔ یہ KOI یعنی آؤ بن جاتا ہے۔ فعل کی حکمیہ شکل کچھ پرزور ہوتی ہے۔


یہ زیادہ تر مرد حضرات اس وقت استعمال کرتے ہیں جب وہ اپنے دوستوں یا بچوں کو کوئی کام کرنے کا کہتے ہیں۔ خواتین عام طور پر اسے استعمال نہیں کرتیں۔

فعل امر کا وہ شائستہ انداز جو مرد اور خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ MASU شکل کے فعل سے MASU ہٹا سکتے ہیں اور اس کی جگہ NASAI کہہ سکتے ہیں
کھانا یعنی ’’TABEMASU‘‘ براہِ مہربانی کھائیے یعنی ’’ TABENASAI‘‘ بن جاتا ہے۔ اور نیچے جانا یا داخل ہونا یعنی ’’HAIRIMASU‘‘ براہِ مہربانی نیچے جائیے یا براہِ مہربانی داخل ہو جائیے یعنی ’’HAIRINASAI‘‘ بن جاتا ہے۔
براہِ مہربانی ’’سیکھنے کے ذرائع‘‘ پر جائیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے