NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > NAI شکل فعل + DE KUDASAI (سبق 24)

گُر کی باتیں

NAI شکل فعل + DE KUDASAI (سبق 24)

جب آپ دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں، تو آپ فعل کی NAI شکل اور DE KUDASAI کو ملاتے ہیں اور NAI DE KUDASAI یعنی ’’براہِ مہربانی اسے نہ کریں‘‘ کہتے ہیں۔

مثال کے طور پر آئیے کہتے ہیں کہ ’’ براہِ مہربانی نہ جائیے‘‘ فعل IKIMASU یعنی جانا کی NAI شکل IKANAI ہے۔ آپ اس میں DE KUDASAI کا اضافہ کرتے ہیں اور IKANAI DE KUDASAI یعنی ’’براہِ مہربانی نہ جائیے‘‘ کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ایسے بہت سے انداز ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ کسی کو پر زور انداز میں کوئی کام کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔ سبق نمبر 22 میں آپ نے سیکھا کہ آپ فعل کی ’’TE‘‘ شکل اور WA IKEMASEN کو ملا سکتے ہیں اور TE WA IKEMASEN یعنی ’’یہ مت کیجیے یا آپ کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے‘‘ کہتے ہیں۔

مثال کے طور پر ’’نہ جائیں، یا جانے کی اجازت نہیں ہے‘‘ کو جاپانی میں ITTE WA IKEMASEN کہیں گے۔
TE WA IKEMASEN اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب بڑے چھوٹوں کو ڈانٹتے ہیں یا پھر والدین بچوں کو کسی کام کو نہ کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ جاپانی افراد میں یہ رجحان ہے کہ دوسروں پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے سے بچا جائے۔ لہذا وہ اکثر اپنی روزمرہ گفتگو میں زیادہ تر NAI DE KUDASAI کہتے ہیں۔ پُر زور طریقے سے کسی کو کوئی کام کرنے سے منع کرنے کا ایک اور ذریعہ اظہار DAME DESU یعنی ’’ یہ نہ کیجیے‘‘ ہے۔ جیسا کہ اس سبق کے مکالمے میں بھی ہے۔
اس کے علاوہ لوگوں کے احساسات کو ٹھیس پہنچائے بغیر کسی پیشکش کو مسترد کرنے کا ایک با کمال انداز اور بھی ہے۔ آپ اس طرح کہہ سکتے ہیں: …. SORE WA CHOTTO یعنی ’’مجھے ڈر ہے کہ یہ ذرا۔۔۔‘‘ ۔ اظہار کے اس انداز کو استعمال کیجیے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے