NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > اسم صفت کو توصیفی فعل میں کیسے بدلیں (سبق 22)

گُر کی باتیں

اسم صفت کو توصیفی فعل میں کیسے بدلیں (سبق 22)

جاپانی اسم صفت تبدیل ہو کر توصیفی فعل بنتے ہیں۔ ہم I پر ختم ہونے والے اسم صفت میں I کو تبدیل کرسکتے ہیں جیسا کہ HAYAI یعنی ’’جلدی‘‘ میں I کو KU کے ساتھ تبدیل کرکے توصیفی فعل بناتے ہیں۔ اس لیےHAYAI تبدیل ہو کر HAYAKU بنتا ہے۔ اگر HAYAKU کو NARIMASHITA یعنی ’’ہونا یا بننا‘‘ کے ساتھ ملائیں تو یہ HAYAKU NARIMASHITA
یعنی ’’جلدی ہو گیا ہے‘‘ بن جاتا ہے۔
NA اسم صفت کے لیے میں ایک اسم صفت یعنی ’’کسی کام یا بات میں اچھا ہونا‘‘ کی مثال لے کر وضاحت کروں گی۔
آپ پڑھ چکے ہیں کہ جب NA اسم صفت تبدیل ہو کر اسم بنتا ہے تو اس کے اختتام پر NA آتا ہے اس لیےJÔZU تبدیل ہو کر JÔZUNA بنتا ہے۔ ہم الفاظ کے بعد NI لگا کر NA اسم صفت کو توصیفی فعل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس لیےJÔZU تبدیل ہو کر JÔZUNI بنتا ہے۔ لہذا میں فلاں کام میں اچھا ہو چکا ہوں کی جاپانی JÔZUNI NARIMASHITA ہو گی۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے