NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > سوالات پوچھنے کے لیے جملے (سبق 2)

گُر کی باتیں

سوالات پوچھنے کے لیے جملے (سبق 2)

جاپانی زبان میں جب ہم سوال پوچھتے ہیں تو لفظوں کی ترتیب نہیں بدلتے اور صرف جملے کے اختتام پر KA کا لاحقہ لگا دیتے ہیں اور اسے اٹھان کے ساتھ کہتے ہیں۔ لہذا KORE WA OMIYAGE DESU (یعنی یہ ایک تحفہ ہے) KORE WA OMIYAGI DESU KA (یعنی کیا یہ ایک تحفہ ہے؟) بن جاتا ہے۔

اب ہم ایک مثبت جملے اور ایک سوال کے درمیان فرق کو دیکھتے ہیں

(یہ ایک تحفہ ہے۔)KORE WA OMIYAGE DESU
(کیا یہ ایک تحفہ ہے؟)KORE WA OMIYAGE DESU KA جب آپ کو اپنے سامنے موجود چیز کا پتہ نہ ہو کہ وہ کیا ہے اور آپ پوچھنا چاہتے ہوں کہ یہ کیا ہے تو آپ کہتے ہیں .KORE WA NAN DESU KA (یہ کیا ہے؟)
وقت پوچھنے کے لیے آپ JI (وقت) کا اضافہ کرتے ہوئے NAN (کیا) کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ لہذا آپ کہیں گے NANJI DESU KA. یعنی کیا وقت ہوا ہے؟ آپ NAN کے ساتھ NIN کو استعمال کرتے ہوئے یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگ ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کی تعداد ۔ آپ کہیں گے .NANNIN DESU KA (وہاں کتنے افراد ہیں؟)
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے