NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > اسم صفت کی ماضی شکل (سبق 19)

گُر کی باتیں

اسم صفت کی ماضی شکل (سبق 19)

آپ نے سیکھا کہ جاپانی میں اسم صفت دو قسم کے ہوتے ہیں۔ I اسم صفت اور NA اسم صفت۔ I اسم صفت وہ ہیں جو حرف I پر ختم ہوتے ہیں جیسا کہ سستا یعنی
YASUI
NA اسم صفت وہ ہیں کہ جب وہ اسموں کو تبدیل کرتے ہیں تو ان کے بعد NA لگتا ہے۔ اس کی ایک مثال ہے SUKI یعنی پسند کرنا۔
جب یہ اسم کو تبدیل کرتا ہے تو یہ SUKINA بن جاتا ہے۔ لہذا کسی شخص کے ’’پسندیدہ مانگا‘‘ کو جاپانی زبان میں ’’ SUKINA MANGA ‘‘ کہیں گے۔ اسم صفت کی ماضی شکل کے لیے آپ I کو KATTA میں تبدیل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر YASUI (سستا) کی ماضی شکلYASUKATTA ہے۔ TAKAI (مہنگا) کی ماضی شکلTAKAKATTA ہے۔ لیکن YOKATTA (اچھا ہوا) جو اس سبق میں موجود ہے واحد استثنیٰ ہے۔ یہ مختلف انداز میں تبدیل ہوتا ہے۔ اس کی فعل حال شکل II (اچھا) ماضی شکل میں YOKATTA بن جاتی ہے۔ لہذا اسے یاد کر لیجیے۔



I اسم صفت کو ماضی منفی میں تبدیل کرنے کے لیے آپ I کو KU NAKATTA میں تبدیل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر YASUI (سستا)، YASUKU NAKATTA (سستا نہیں تھا) بن جاتا ہے۔ II (اچھا)، YOKU NAKATTA بن جاتا ہے۔
NA اسم صفت کی ماضی شکل بنانے کے لیے آپ اسم صفت کے آخر میں DATTA کا اضافہ کرتے ہیں۔ لہذا SUKI (پسند ہونا، شوقین ہونا)، SUKI DATTA (پسند تھا۔ شوقین تھا / تھے) بن جاتا ہے۔ (آسان، سہل)، SUKI DEWA NAKATTA (آسان تھا، سہل تھا) بن جاتا ہے۔

NA اسم صفت کو ماضی منفی میں بدلنے کے لیے آپ DEWA NAKATTA کا اضافہ کرتے ہیں۔ SUKI (پسند ہونا)، SUKI DEWA NAKATTA (پسند نہیں تھا) بن جاتا ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے