NHK ورلڈ > آئیے جاپانی بولیں > اردو نشریات کا صفحہ اول > گُر کی باتیں > TE شکل کے افعال + SHIMAIMASHITA (سبق 18)

گُر کی باتیں

TE شکل کے افعال + SHIMAIMASHITA (سبق 18)

اگر آپ فعل کی TE شکل کے بعد
SHIMAIMASHITA کہتے ہیں
تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ نے کسی کام کو ختم کر دیا ہے یا مکمل کر لیا ہے۔ یہ کہنے کا مطلب ہے کہ آپ اس کام کو دوبارہ نہیں کر سکتے یا اس کی پہلے والی حالت میں نہیں لا سکتے۔ اس لیے جب آپ کوئی کام کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں یا اپنے کیے پر پشیمانی محسوس کرتے ہیں تو آپ اکثر
SHIMAIMASHITA کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر فرض کیجیے کہ آپ سے ایک ڈش ٹوٹ گئی ہے۔ ٹوٹنے کی جاپانی ہے،
WARIMASU۔ اس لفظ میں MASU سے پہلے حرف RI ہے۔ اس لیے اس کی TE شکل WATTE بنے گی۔ اگر آپ اس کے ساتھ SHIMAIMASHITA لگا دیں تو یہ بنے گا
WATTE SHIMAIMASHITA
جس کا مطلب ہے میں نے ڈش توڑ دی ہے۔ اس طرح آپ اس احساس کو بیان کر سکتے ہیں کہ آپ غیر محتاط تھے جس سے ڈش ٹوٹ گئی ہے۔
آپ این ایچ کے، کی ویب سائیٹ چھوڑ دیں گے