گُر کی باتیں
صفت + SÔ (سبق 17)
جیسا کہ OMOSHIROSÔ (یہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے) میں، اگر آپ SÔ کے بعد اسم صفت کا اضافہ کرتے ہیں تو کسی چیز کو دیکھنے یا سننے کے بعد جو آپ اندازہ لگاتے ہیں یا سوچتے ہیں اُس بارے میں بات کر سکتے ہیں۔سبق 13 میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ جاپانی زبان میں دو طرح کے اسم صفت ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ’’I ‘‘ اسم صفت کہلاتے ہیں۔ ان کا اختتام ‘‘I’’ پر ہوتا ہے جیسا کہ OMOSHIROI (دلچسپ) اور ISOGASHII (مصروف)۔

جب آپ اندازہ لگانے کا لفظ SÔ, لگاتے ہیں ’’I ‘‘ اسم صفت کے ساتھ تو آپ ’’I ‘‘کو SÔ میں تبدیل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ISOGASHII (مصروف)، ISOGASHISÔ(مصروف دکھائی دینا) بن جاتا ہے۔
اسم صفت کے لیے آپ ان کے ساتھ صرف SÔ لگاتے ہیں۔ مثال کے طور پر HIMA
یعنی فارغ ہونا ، HIMASÔ
(یعنی لگتا ہے فارغ ہیں یا لگتا ہے اس کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں)بن جاتا ہے۔

NA اسم صفت میں آپ اسم صفت کے بعد DEWA NASASÔ لگاتے ہیں۔ مثال کے طور پرHIMA (فارغ ہونا) HIMA DEWA NASASÔ (فارغ نہیں لگتا) بن جاتا ہے۔